Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اینڈ رائڈ صارفین سے دھوکا، اٹلی نے فیس بک کی مالک کمپنی میٹا پر 887 ملین ڈالر جرمانہ کردیا

      پنجاب حکومت کا جدید ترین گلف اسٹریم طیارہ پاک فضائیہ آپریٹ کرے گی،معاہدہ طے

      آؤٹ لک اور کوپائلٹ سمیت مائیکروسافٹ کی سروسز 24 گھنٹے کے تعطل کے بعد مکمل بحال

      چین کے جدید ترین GJ-11 اسٹیلتھ حملہ آور ڈرون کی نئی  تفصیلات سامنے آگئیں

      اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ مستعفی، ٹم کک بہترین متبادل ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    اینڈ رائڈ صارفین سے دھوکا، اٹلی نے فیس بک کی مالک کمپنی میٹا پر 887 ملین ڈالر جرمانہ کردیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    روم:اٹلی کے ڈیٹا تحفظ کے ادارے نے اینڈرائیڈ صارفین کی تصاویر اور ویڈیوز تک ان کی رضامندی کے بغیر رسائی حاصل کرنے پر سوشل میڈیا کمپنی میٹا پر 805 ملین یورو (887 ملین ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
    اطالوی ریگولیٹر کے مطابق میٹا نے تقریباً دو کروڑ سمارٹ فون صارفین کوصاف طور پر یہ نہیں بتایا کہ فیس بک ایپ کے ایک فیچر کے ذریعے کمپنی کو ان کی تصاویر اور ویڈیوز تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔
    ادارے نے میٹا کو ہدایت دی ہے کہ وہ 60 روز کے اندر اس فیچر کو بطورِ ڈیفالٹ بند کرے اور صارفین سے اس کے لیے الگ سے رضامندی حاصل کرے۔
    یہ جرمانہ اٹلی میں کسی ٹیکنالوجی کمپنی پر عائد کیے جانے والے بڑے جرمانوں میں شمار ہوتا ہے۔
    یہ معاملہ فیس بک کے ایک ایسے فیچر سے متعلق ہے جو صارف کے فون کی گیلری میں موجود تصاویر اور ویڈیوز کی بنیاد پر پوسٹوں کے لیے تجاویز فراہم کرتا ہے۔
    اطالوی ریگولیٹر کا کہنا ہے کہ فیس بک صارفین سے فوٹو گیلری تک رسائی کے لیے عمومی اجازت حاصل کرتا تھا، تاہم صارفین کو یہ واضح طور پر نہیں بتایا گیا تھا کہ اس اجازت کے ذریعے گیلری میں موجود مواد کی بنیاد پر تجاویز بھی تیار کی جا سکتی ہیں۔
    ریگولیٹر کے مطابق جرمانہ مقرر کرتے وقت متاثر ہونے والے صارفین کی بڑی تعداد، مسئلے کے جاری رہنے اور میٹا کے مبینہ عدم تعاون کو بھی مدنظر رکھا گیا۔
    دوسری جانب میٹا نے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کے خلاف اپیل کرے گی۔
    کمپنی نے بی بی سی سے کہا کہ ’ہم حقائق کے بارے میں ریگولیٹر کی تشریح، قانون کے اطلاق اور جرمانے کی رقم سے سخت اختلاف کرتے ہیں۔‘
    میٹا کے مطابق یہ ایک سادہ فیچر ہے جو صارفین کو فیس بک پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے میں مدد دیتا ہے، اور اسے فعال کرنے کے لیے صارفین کو اپنے فون پر اجازت دینی ہوتی ہے، جسے وہ کسی بھی وقت تبدیل کر سکتے ہیں۔
    یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب گزشتہ ماہ انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مالک میٹا کو اپنے کاروباری طرزِ عمل پر اب تک کے سب سے بڑے جرمانے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
    امریکی ریاست نیو میکسیکو میں ایک جج نے کمپنی کو 25 ارب ڈالر (18.6 ارب پاؤنڈ) ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے قرار دیا تھا کہ کمپنی نے برسوں تک عوام کو فیس بک صارفین کے ڈیٹا کے استعمال کے بارے میں گمراہ کیا۔

    Related Posts

    یہ چالیں مجھ پرکام نہیں کرتیں، آئزن کوٹ نے نیتن یاہو کی قومی حکومت کی تجویز مسترد کردی

    امریکی فوجی اڈوں پر چھپنے پر مجبور لوگ اپنی اسٹرٹیجک ناکامیوں پر غور کریں: ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف

    اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ، حماس کے سینئیر کمانڈر کی ہلاکت کا دعویٰ

    مقبول خبریں

    یہ چالیں مجھ پرکام نہیں کرتیں، آئزن کوٹ نے نیتن یاہو کی قومی حکومت کی تجویز مسترد کردی

    امریکی فوجی اڈوں پر چھپنے پر مجبور لوگ اپنی اسٹرٹیجک ناکامیوں پر غور کریں: ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف

    اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ، حماس کے سینئیر کمانڈر کی ہلاکت کا دعویٰ

    اینڈ رائڈ صارفین سے دھوکا، اٹلی نے فیس بک کی مالک کمپنی میٹا پر 887 ملین ڈالر جرمانہ کردیا

    فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف دنیائے اسلام کی 500 بااثر ترین شخصیات میں شامل

    بلاگ

    پاکستان کے 79 سال: عوام بدحال، حکمران خوشحال!

    قومی تعمیر و ترقی میں کسانوں کے کردار کی اہمیت

    بھارت کے اندر 181 کلومیٹر پر موت کا وہ لمحہ جس نے پاکستان کی شبیہہ بدل کر رکھ دی

    چین میں کششِ ثقل پر مبنی انوکھا بجلی گھر تیار

    مہمان پرندوں کا قتلِ عام اور ہماری نام نہاد مہمان نوازی!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.