تحریر: محمد اشفاق
جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے
مغرور بھارتی سمجھ رہے تھے کہ وہ محفوظ ہیں۔ سرحد سے ڈیڑھ سو کلومیٹر اندر، بھٹنڈہ ایئر بیس سے ایک رفال نے اڑان بھری، اس کے پائلٹ کے دل میں غرور تھا، دنیا کے سب سے مہنگے طیارے کا غرور۔ اسے کیا پتہ تھا کہ اوپر کہیں بہت دور پاک فضائیہ کی ایک آنکھ اسے کب سے دیکھ رہی ہے۔
ہمارا SAAB AWACS تو اسے رن وے پر ہی لاک کر چکا تھا۔
دوسری طرف سرحد کے اس پار، سکون سے ایک J-10C ہوا میں تیر رہا تھا۔ اس کا ریڈار بند تھا، بالکل خاموش۔ اسے چیخنے کی ضرورت ہی نہیں تھی کیونکہ اسے سب کچھ AWACS بتا رہا تھا۔ لنک 17 پر صرف ایک آواز آئی، "ٹارگٹ لاکڈ، فاصلہ 181… کلیئر ٹو کِل”
بس پھر کیا تھا۔ شاہین نے ایک بٹن دبایا۔
پروں کے نیچے سے PL-15 نکلا اور آگ کا گولہ بن کر بھارتی سرحد کی طرف لپکا۔ 5 میک کی رفتار، آسمان چیرتا ہوا۔ رفال کے جدید ترین سپیکٹرا ڈیفنس سسٹم کو پتہ ہی نہیں چلا کہ موت آ رہی ہے۔ جب تک اس کے سینسر چلائے، PL-15 کا اپنا AESA ریڈار آن ہو چکا تھا۔ آخری 30 کلومیٹر میں اس میزائل کی اپنی آنکھیں تھیں۔
ایک زوردار دھماکہ۔ بھارت کے اندر 181 کلومیٹر پر رفال راکھ بن گیا۔
اس دھماکے کی گونج دہلی تک گئی۔ بھارتی ایئر ہیڈکوارٹر میں کہرام مچ گیا۔ سارے ریڈار چیک کیے گئے، لیکن دشمن کہیں نظر نہیں آیا۔ خوف یہ تھا کہ جو طیارہ 181 پر مار سکتا ہے وہ 200 پر بھی مار سکتا ہے۔
اسی خوف سے بھارتی فضائیہ نے تاریخ کا سب سے ذلت آمیز حکم دیا – تمام جنگی طیارے گراؤنڈ کر دو۔
اس دن دنیا نے دیکھ لیا، نمبر اور قیمت نہیں، لڑتا ہنر ہے۔ اور ہنر آج بھی پاک فضائیہ کے شاہینوں کے پاس ہے۔
Pakistan Airforce Zindabad


