تحریر: محمد اشفاق پسرور
جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

چین سورج اور ہوا سے پیدا ہونے والی بجلی کو ذخیرہ کرنے کے لیے کششِ ثقل پر مبنی توانائی ذخیرہ کرنے کے نظام (Gravity Energy Storage) کو ایک متبادل طریقے کے طور پر آزما رہا ہے، جس میں لیتھیم آئن بیٹریوں کی ضرورت نہیں ہوتی- اس نظام میں ہوا اور شمسی توانائی جیسے ذرائع سے حاصل ہونے والی بجلی استعمال کر کے بھاری بلاکس یا وزنی اجسام کو اوپر اٹھایا جاتا ہے- اس طرح توانائی کششِ ثقل کی ممکنہ توانائی (Gravitational Potential Energy) کی صورت میں محفوظ ہو جاتی ہے اور جب ان سے بجلی چاہیے ہوتی ہے تو ان بھاری اجسام کو نیچے اتارا جاتا ہے، جس سے جنریٹر حرکت میں آتے ہیں اور ان کی حرکت دوبارہ بجلی میں تبدیل ہو جاتی ہے- روایتی بیٹریوں کے برعکس، کششِ ثقل پر مبنی توانائی ذخیرہ کرنے کا یہ نظام لیتھیم کیمیائی عمل پر انحصار نہیں کرتا اور کئی دہائیوں تک کام کر سکتا ہے- یہ نظام اس وقت اس مسئلے کے حل میں مدد دیتا ہے کہ جب سورج کی روشنی یا ہوا کی رفتار کم ہونے سے بجلی کی پیدوار متاثر ہو- چین کے صوبہ جیانگ سو (Jiangsu) میں واقع رودونگ (Rudong) منصوبے کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 25 میگاواٹ (MW) اور توانائی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 100 میگاواٹ (MWh) ہے- اس کا مطلب ہے کہ یہ نظام اپنی مکمل 25 میگاواٹ صلاحیت کے ساتھ تقریباً چار گھنٹے تک بجلی فراہم کر سکتا ہے، جس میں بیٹریوں کی ضرورت باقی نہیں رہتی- یہ منصوبہ چین میں آزمائش اور باضابطہ فعالیت کا عمل مکمل کر کے بجلی کے قومی نظام سے منسلک ہو چکا ہے- (نانتونگ میونسپل حکومت، انرجی والٹ)

