کیلے فورنیا :اے آئی کمپنی اینویڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جینسن ہوانگ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے جینسن کی جگہ صرف ایک ہی بندہ لے سکتا ہے اور وہ ہے ایپل کا ٹم کک ۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق، جینسن ہوانگ کے استعفے سے مصنوعی ذہانت کی صنعت اپنے سب سے بڑے حامی سے محروم ہو گئی ہے، جب کہ اُن کی قائم کردہ کمپنی ’اینویڈیا‘ کا مستقبل بھی غیر یقینی صورتِ حال سے دوچار ہو گیا ہے جسے انہوں نے مصنوعی ذہانت کی عالمی طاقت میں تبدیل کیا۔
کمپنی کے مطابق چیف فنانشل آفیسر کولیٹ کریس عبوری سی ای او کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی، جب کہ کمپنی جینسن ہوانگ کے مستقل جانشین کی تلاش جاری رکھے گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایپل کے سابق سی ای او ٹم کک کو جینسن ہوانگ کی جگہ اینویڈیا کا سربراہ مقرر کیا جانا چاہیے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ’اب جبکہ اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ جنہوں نے شاندار کام کیا ہے، استعفیٰ دے چکے ہیں تو ان کی جگہ لینے کے لیے صرف ایک ہی شخص ہے اور وہ ایپل کے ٹِم کک ہیں۔‘
ینویڈیا مصنوعی ذہانت کے انقلاب میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے۔
تاہم اس معاملے میں ٹرمپ کی غیر معمولی مداخلت جینسن ہوانگ اور ٹِم کک دونوں کے ساتھ ان کے قریبی تعلقات کو ظاہر کرتی ہے۔
ٹرمپ نے اپنی دوسری صدارتی مدت کے دوران اینویڈیا کے شریک بانی جینسن ہوانگ کو قریبی مشیر کی حیثیت دی۔ یہاں تک کہ مئی میں چین کے سرکاری دورے کے موقع پر انہیں اپنے طیارے ایئر فورس ون میں بھی ساتھ لے گئے تھے۔
ہوانگ کے چینی کاروباری خاتون ایلس ہوانگ سے مبینہ تعلقات کے الزامات سامنے آنے کے بعد، ٹرمپ نے رواں ہفتے اینویڈیا کے سربراہ کا دفاع کیا اور کہا کہ انہیں اس بات کا کوئی علم نہیں تھا کہ ایلس ہوانگ مبینہ طور پر بیجنگ کے لیے جاسوسی کر رہی تھیں۔
اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ مستعفی، ٹم کک بہترین متبادل ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ


