دیر بالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
پٹرولم پمپ ضلع دیر بالا کا صدر جمیل گرفتار،16 ایم پی او کے تحت مردان جیل منتقل،تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پٹرولیم پمپ ضلع دیر بالا کو پمپس بند کرنے اور ہڑتال کرنے کی پاداش میں پمپ ایسوسی ایشن ضلع دیر بالا کے صدر جمیل احمد کو 16 ایم پی او کی تحت گرفتار کرکے مردان جیل منتقل کردیا ہے۔یاد رہے کہ ضلع دیر بالا کے پمپس ایسوسی ایشن کے بعض عہدداروں نے سرکاری مقرر کردہ نرخنامے سے زیادہ قیمت پر ڈیزل اور پٹرول فروخت کرتے تھے جس کی پاداش میں کٸ پمپ سیل کر دیے گٸے ہیں جبکہ بعض مالجان نے از خود بطور احتجاج پمپس بند کردیے ہیں جس کی وجہ سے ضلع دیر بالا کی سڑکوں پر ٹریفک کی کمی ہے اور اکثر ٹرانسپورٹر دوسرے اضلاع سے فلنگ کرنے پر مجبور ہیں


