Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اینڈ رائڈ صارفین سے دھوکا، اٹلی نے فیس بک کی مالک کمپنی میٹا پر 887 ملین ڈالر جرمانہ کردیا

      پنجاب حکومت کا جدید ترین گلف اسٹریم طیارہ پاک فضائیہ آپریٹ کرے گی،معاہدہ طے

      آؤٹ لک اور کوپائلٹ سمیت مائیکروسافٹ کی سروسز 24 گھنٹے کے تعطل کے بعد مکمل بحال

      چین کے جدید ترین GJ-11 اسٹیلتھ حملہ آور ڈرون کی نئی  تفصیلات سامنے آگئیں

      اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ مستعفی، ٹم کک بہترین متبادل ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایران کے پاس اب بھی 2500 میزائل موجود ہیں، امریکی اخبار کا انکشاف

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن :امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران کے میزائلوں اور اسلحہ ساز تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کے باوجود تہران کے پاس اب بھی 1500 سے 2500 میزائل موجود ہیں۔ امریکی انٹیلی جنس کے تازہ جائزے نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان دعوؤں پر سوالات اٹھا دیے ہیں کہ ایران کی فوجی صلاحیت بڑی حد تک تباہ ہوچکی ہے۔
    امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس میزائلوں کا بڑا ذخیرہ موجود ہے، جو دوبارہ جنگ شروع ہونے کی صورت میں امریکی اور اتحادی اہداف کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس کے اس جائزے پر اعتماد کی سطح کم ہے، کیونکہ یہ تعین کرنا مشکل ہے کہ کتنے میزائل فوری طور پر داغے جانے کے قابل ہیں اور کتنے ذخیرہ گاہوں میں موجود ہیں۔
    رپورٹ کے مطابق ایران نے اپنے میزائلوں کی تیاری اور ذخیرے کی بحالی کا عمل شروع کر رکھا ہے، تاہم اس کی رفتار جنگ سے پہلے کے مقابلے میں سست ہے۔ تہران کے پاس بڑی تعداد میں ڈرونز اور کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھی موجود ہیں، جو خطے میں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
    اخبار کے مطابق اسرائیلی فوجی حکام کا اندازہ ہے کہ ایران کے پاس 1500 سے زائد بیلسٹک میزائل موجود ہیں، تاہم مختلف علاقائی جائزوں میں ان کی تعداد مختلف بتائی گئی ہے۔
    امریکی محکمہ دفاع کی سابق نائب معاون وزیر برائے مشرق وسطیٰ سیمون لیڈین کے مطابق اگر میزائلوں کی کم ترین تعداد کا اندازہ بھی درست مان لیا جائے تو اس کا مطلب ہے کہ ایران جنگ سے پہلے کے اپنے میزائل ذخیرے کا نصف سے زیادہ حصہ بحال کر چکا ہے۔

    Related Posts

    چین کی ناکہ بندی،فلپائن اور آسٹریلیا کے مابین نیا دفاعی معاہدہ طے پا گیا

    امریکی عدالت نے واشنگٹن کے تاریخی پارک کی جگہ گالف کورس بنانے کا ٹرمپ انتظامیہ کا منصوبہ روک دیا

     سیالکوٹ: سسر کی ہوس کا شکار بننے سے انکار پر بہو کا بہیمانہ قتل؛ ساس، سسر اور شوہر گرفتار

    مقبول خبریں

    چین کی ناکہ بندی،فلپائن اور آسٹریلیا کے مابین نیا دفاعی معاہدہ طے پا گیا

    امریکی عدالت نے واشنگٹن کے تاریخی پارک کی جگہ گالف کورس بنانے کا ٹرمپ انتظامیہ کا منصوبہ روک دیا

    ایران کے پاس اب بھی 2500 میزائل موجود ہیں، امریکی اخبار کا انکشاف

     سیالکوٹ: سسر کی ہوس کا شکار بننے سے انکار پر بہو کا بہیمانہ قتل؛ ساس، سسر اور شوہر گرفتار

    اسلام آباد کو خصوصی انتظامی حیثیت دینے کا مجوزہ منصوبہ تیار؛ حدود میں توسیع اور نیا بلدیاتی ماڈل زیرِ غور

    بلاگ

    پاکستان کے 79 سال: عوام بدحال، حکمران خوشحال!

    قومی تعمیر و ترقی میں کسانوں کے کردار کی اہمیت

    بھارت کے اندر 181 کلومیٹر پر موت کا وہ لمحہ جس نے پاکستان کی شبیہہ بدل کر رکھ دی

    چین میں کششِ ثقل پر مبنی انوکھا بجلی گھر تیار

    مہمان پرندوں کا قتلِ عام اور ہماری نام نہاد مہمان نوازی!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.