بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سیاسی و قبائلی رہنما میر فرید خان رئیسانی نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے بارے میں سردارعبدالرحمن کھیتران کی انٹرویو اور غیر سیاسی اور غیر سنجیدہ باتوں کے بارے میں کہا کہ مزکورہ شخص آج کل نشے کی حالت میں ایسے حواس باختہ چکے ہیں ان کی باتوں کو کوئی سنجیدہ نہیں لیتے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایک نڈر بےباک قومی لیڈر ہیں ان کی صوبے کی تعمیر و ترقی روز روشن کی طرح عیاں ہے چند ماہ قبل وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز اچھا تھا جب ان سے ان کی غیر سنجیدہ اقدامات کی وجہ سے وزارت چن لیا گیا تو ابھی سستی شہرت حاصل کرنے کے لیئے میر سرفراز بگٹی کے خلاف غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنا شروع کیا ہے سردار کھیتران ایک سبک انسان ہے جو نشے کی حالت میں ہر وقت ایک تھڑے والے زبان استعمال کرتے ہیں سرداری کی لاج رکھنا ان کی بس کی بات نہیں جس طرح انہوں نے ایک قابل احترام خاتون رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ کے بارے میں جو باتیں سوشل میڈیا پر کی جس سے ان کی سیاسی و قبائلی قد و کاٹ کا کوئی بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے ایسے باتیں کسی لغڑی کی ہوسکتی ہے کسی قبائلی و سیاسی سردار کی قطعا” نہیں ہوسکتا ایسے عناصر کی سیاسی بصیرت کا اندازہ پورے صوبے کو ہوگیا ہے کہ یہ کس طرح کے اچھوت انسان ہے انہوں نے کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایک فرد نہیں ایک وژن اور نظریہ کا نام ہے جس نے بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے


