سیالکوٹ ۔بیورو رپورٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
سسرال والوں نے بہو کو جان سے مار دیا۔مقدمہ درج ہو گیا۔بتایا گیا ہے تھانہ کوتوالی میں درخواست دیتے ہوئے جاوید احمد نے موقف اختیار کیا کہ اس کی بیٹی مناہل کو اس کے سسرال والوں نے جان سے مار دیا ہے۔درخواست میں واضع کیا گیا ہے کہ مدعی جاوید کو اس کے بھتیجوں بلال اور ولید نے فون کر کے بتایا کہ مناہل اپنے سسرال میں وفات پا گئی ہے۔درخواست میں یہ بھی ظاہر کیا گیا کہ جب مدعی اور اس کی بیوی مسمات آسیہ اپنی بیٹی کے سسرال پہنچے تو وہ مر چکی تھی اور اس منہ و ناک سے خون کے ساتھ ساتھ منہ سے جھاگ نکل رہی تھی۔مناہل نے اپنی والدہ کو بتایا تھا کہ اس کا سسر وقار حسین اس پر بری نظر رکھتا ہے اور اپنے ساتھ نا جائز تعلقات استوار کرنے کے مجبور کرتا ہے۔جب مناہل کی والدہ نے اپنی بیٹی سے کہا کہ یہ بات اپنی ساس امتل وقار اور شوہر موسی کو بتاؤ اور جب مناہل نے ساس اور شوہر کو بتایا تو انھوں نے مناہل کی بات پر یقین نہ کیا۔مناہل کو ساس اور شوہر کو سسر کی حرکات کے بارے میں بتانا مہنگا پڑ گیا اور مناہل کے سسر،ساس اور شوہر نے باقاعدہ منصوبہ بندی کر کے مناہل کو جان سے مار دیا۔پولیس تھانہ کوتوالی نے مقدمہ درج کرکے مناہل کے سسر،ساس اور شوہر کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

