اسلام آباد :پمزہسپتال میں آگ لگنے سے نومولود بچوں کی اموات کے افسوسناک واقعہ پر ریسکیو ذرائع نے کہا ہے کہ پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی انتظامات انتہائی ناقص تھے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کاکہناتھا کہ فائرز ہوز میں کپلنگز نہیں تھے، فائرپوائنٹ پر پانی بھی نہیں تھا، ہنگامی انخلا کے راستوں پر تالے لگے ہوئے تھے،ریسکیو ذرائع کا مزید کہناتھا کہ حادثے کے انکوبیشن سینٹر میں داکٹر، وارڈ بوائے اور کوئی عملہ موجود نہیں تھا۔
پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی انتظامات انتہائی ناقص، دروازوں پر تالے تھے، ریسکیو ذرائع

