اسلام آباد : وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہاہے کہ ہسپتال میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ،بچوں کی زیادہ اموات دم گھٹنے سے ہوئیں،6بچوں کی میتیں والدین کے حوالے کردی گئی ہیں۔
طارق فضل چوہدری پمز اسپتال پہنچ گئے، لوگ بتا رہے ہیں جب آگ لگی،سارا عملہ بھاگ گیا۔۔!! pic.twitter.com/03Xp4NJylM
— Khurram Iqbal (@khurram143) August 26, 2026
نجی ٹی وی چینل کے مطابق طارق فضل چودھری کاکہناتھا کہ انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے،گیس لائن اور پلاسٹک انسٹرومنٹ کی وجہ سے آگ پھیلی،ڈاکٹرز، نرس اور عملہ موجود تھاوہ واقعے میں محفوظ رہے،آکسیجن سپلائی کی وجہ سے بھی آگ پھیلی ،واقعے میں کسی کی غفلت ہوئی تو اسے سامنے لایا جائے گا، غفلت کے ذمے داروں کو قرارواقعی سزا دی جائے گی،وائس چانسلر کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

