اسلام آباد : اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی کے متعلق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ جن خاندانوں کے بچے اس واقعہ میں ہلاک ہوئے ہیں وہ جائے وقوعہ کو چھوڑنے کے لیے تیار نہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے بچوں کے خاندان والے اپنے نومولود بچوں کی لاشیں حوالے کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ نرسری میں آگ کی شدت بہت زیادہ تھی اور 14 نومود بچے مکمل طور پر جھلس چکے ہیں اور بنا بچوں اور ان کے والدین کے ڈی این اے ٹیسٹ کے ان کی شناخت ممکن نہیں۔
پولیس کے بقول اس واقعہ میں ہلاک ہونے والے بچوں کی لاشیں ان کا ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کے بعد ہی متاثرہ خاندانوں کے حوالے کی جائیں گی۔
پمز آتشزدگی: بچوں کی لاشیں ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ہی متاثرہ خاندانوں کے حوالے کی جائیں گی، پولیس

