Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایپل کا سب سے بڑا دھماکا: پہلا فولڈ ایبل ’آئی فون الٹرا‘ ستمبر میں آرہا ہے، مگر دو بڑے فیچرز سے محروم!

      چین کا قمری مشن ’چانگ ای-7‘ تاخیر کا شکار، لانچنگ کیوں ملتوی کی گئی !

      دنیا کے تیز ترین آدمی یوسین بولٹ کا ریکارڈ کس نے توڑا؟

      امریکی بحریہ کا نیا شاہکار: ایف-35 سی کے لیے جدید طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل ’اے آئی ایم-424 میلِس‘ کی نقاب کشائی

      بیجنگ: ڈور ہینڈل کے نقص پر ٹیسلا، شیاؤمی نے 40 لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگا لیں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    جی سی یونیورسٹی   میں سیرت النبی ﷺ سیمینار، ڈپٹی کمشنر   اور ڈی پی او  کی شرکت

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    چنیوٹ (فرحان بلال سے)

     

    جی سی یونیورسٹی چنیوٹ کیمپس میں 12 ربیع الاول کے سلسلہ میں سیرت النبی ﷺ سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان، ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف، ڈائریکٹر جی سی یونیورسٹی چنیوٹ کیمپس ڈاکٹر فلک شیر سمیت اساتذہ کرام، طلباء و طالبات اور دیگر معززین نے شرکت کی۔سیرت النبی ﷺ سیمینار کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ طلباء و طالبات نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں نعت رسولِ مقبول ﷺ پیش کرتے ہوئے گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے سیرت النبی ﷺ اور حیاتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر تقاریر بھی پیش کیں، جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔ بعد ازاں حضور نبی کریم ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے کہا کہ نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ طیبہ ہمارے لیے مکمل ضابطۂ حیات ہے۔ آپ ﷺ نے انسانیت کو محبت، امن، بھائی چارے، عدل و انصاف، برداشت اور حسنِ اخلاق کا درس دیا۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی عملی زندگی میں حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات اور اسوۂ حسنہ کو اپنائیں۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی سیرتِ مبارکہ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ آپ ﷺ نے معاشرے میں امن، مساوات، رواداری اور احترامِ انسانیت کو فروغ دیا۔ نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ سیرت النبی ﷺ کا مطالعہ کرے اور اپنی زندگیوں کو حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالے۔ڈائریکٹر جی سی یونیورسٹی چنیوٹ کیمپس ڈاکٹر فلک شیر نے کہا کہ ایسے سیمینارز کے انعقاد کا مقصد طلباء و طالبات کو سیرت النبی ﷺ اور اسلامی اقدار سے روشناس کرانا ہے۔ نئی نسل اگر حضور اکرم ﷺ کے اسوۂ حسنہ کو اپنا لے تو معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔سیمینار کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی

    Related Posts

    حکمران ہوش کے ناخن لیں ورنہ دھرنا ختم نہیں ہوگا: حافظ نعیم الرحمن

    سردار ظفر عباس خان بلوچ نے بگھور ہاؤس جوہرآباد کا دورہ کیا

    جشن عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے کمشنر دفتر سرگودھا میں محفل میلاد النبیﷺ

    مقبول خبریں

    امریکا کاپاسداران انقلاب کے اہم رہنماؤ ں کے سر پر 1 کروڑ ڈالر فی کس انعام

    حکمران ہوش کے ناخن لیں ورنہ دھرنا ختم نہیں ہوگا: حافظ نعیم الرحمن

      اے این ایف کا کریک ڈاؤن، 20.16 کلو منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار 

    ناکارہ اور ناقابل استعمال گاڑیوں کی سکریپنگ کے لیے باقاعدہ قانونی فریم ورک متعارف

    وزیراعلی مریم نواز شریف چین کے سرکاری دورے پر روانہ

    بلاگ

    سردار وہی ہے کہ جو سر دار پر لائے

    قرآنِ سے روشن ہوتے ننھے چراغ — راجہ ہاؤس میں یادگار روحانی محفل

    صابر حسین کھوکھر — محنت، دیانت اور عزم کی روشن مثال

    مدثر عباس پاشا: سرگودھا کی صحافت کا  باوقار اور معتبر کردار

    دیر بالا پریس کلب رجسٹرڈ — میرے ادھورے خواب کی تکمیل

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.