Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ویو کا نیا سمارٹ فون ’وی 80 لائٹ‘ لانچ: خصوصیات جانئیے!

      ایپل کا سب سے بڑا دھماکا: پہلا فولڈ ایبل ’آئی فون الٹرا‘ ستمبر میں آرہا ہے، مگر دو بڑے فیچرز سے محروم!

      چین کا قمری مشن ’چانگ ای-7‘ تاخیر کا شکار، لانچنگ کیوں ملتوی کی گئی !

      دنیا کے تیز ترین آدمی یوسین بولٹ کا ریکارڈ کس نے توڑا؟

      امریکی بحریہ کا نیا شاہکار: ایف-35 سی کے لیے جدید طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل ’اے آئی ایم-424 میلِس‘ کی نقاب کشائی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    حکمران ہوش کے ناخن لیں ورنہ دھرنا ختم نہیں ہوگا: حافظ نعیم الرحمن

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکمران اتحاد اور پنجاب حکومت پر شدید تنقید کے تیر برسائے ہیں۔
    انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو واضح چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت سنجیدہ ہے اور اس نے کوئی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی ہے تو وہ خود دھرنے کے مقام پر آئے، کیونکہ وہ بریفنگ لینے ہرگز اسلام آباد نہیں جائیں گے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ حکمران آئیں اور بتائیں کہ عوام کو پٹرولیم لیوی کے خاتمے اور مہنگائی سے ریلیف کب تک دیا جائے گا۔
    حکمران رہنما رانا ثنا اللہ کے بیان کا جواب دیتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اصل میں دھرنے یا جماعت اسلامی کی تحریک ناکام نہیں ہوئی، بلکہ عوام نے خود ان حکمرانوں کو مسترد کر رکھا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں صرف چند نمائشی اقدامات کر کے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ بہت کام ہو رہا ہے، جبکہ حقیقت میں یہاں ایک ہی خاندان کی اجارہ داری قائم ہے۔
    تعلیمی نظام کا ذکر کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے انکشاف کیا کہ حکومت نے سرکاری اسکولوں کو آؤٹ سورس کرنا شروع کر دیا ہے، جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ حکومت غریب بچوں کو پڑھانے کی بنیادی ذمہ داری سے جان چھڑوا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی زراعت کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے، اور عوام کے خون پسینے کی کمائی سے اپنے حق میں اشتہارات چلائے جا رہے ہیں۔
    انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کو پہلے ہی پیپلز پارٹی نے تباہ کر دیا ہے، اور کئی سال گزر جانے کے باوجود بلدیاتی انتخابات نہ کروا کر جمہوریت کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ انہوں نے میڈیا مالکان پر بھی زور دیا کہ وہ چند مخصوص خاندانوں کی بجائے عام عوام کی حقیقی نمائندگی کریں۔
    ملکی دیگر اہم امور پر بات کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ سرحد یونیورسٹی کا معاملہ بھی آئین اور قانون کے مطابق ہی چلنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک میں کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے، چاہے وہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہر معاملے میں میرٹ پر شفاف تحقیقات کے بعد ہی قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔

    Related Posts

    ویو کا نیا سمارٹ فون ’وی 80 لائٹ‘ لانچ: خصوصیات جانئیے!

    سونے کے بعد کرپٹو کی باری، بٹ کوائن 80 ہزار ڈالر کی سطح عبور کرگیا

    8سال کی محنت پرپانی پھر گیا: شوہر سے چوری چھپے جمع رقم چوہوں نے کتر ڈالی، ویڈیو وائرل

    مقبول خبریں

    ویو کا نیا سمارٹ فون ’وی 80 لائٹ‘ لانچ: خصوصیات جانئیے!

    سونے کے بعد کرپٹو کی باری، بٹ کوائن 80 ہزار ڈالر کی سطح عبور کرگیا

    8سال کی محنت پرپانی پھر گیا: شوہر سے چوری چھپے جمع رقم چوہوں نے کتر ڈالی، ویڈیو وائرل

    امریکا کاپاسداران انقلاب کے اہم رہنماؤ ں کے سر پر 1 کروڑ ڈالر فی کس انعام

    حکمران ہوش کے ناخن لیں ورنہ دھرنا ختم نہیں ہوگا: حافظ نعیم الرحمن

    بلاگ

    سردار وہی ہے کہ جو سر دار پر لائے

    قرآنِ سے روشن ہوتے ننھے چراغ — راجہ ہاؤس میں یادگار روحانی محفل

    صابر حسین کھوکھر — محنت، دیانت اور عزم کی روشن مثال

    مدثر عباس پاشا: سرگودھا کی صحافت کا  باوقار اور معتبر کردار

    دیر بالا پریس کلب رجسٹرڈ — میرے ادھورے خواب کی تکمیل

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.