شیخوپورہ (اسامہ طفیل)
اسلام آباد، لاہور، کراچی، غازی گھاٹ میں6کاروائیاں 46 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 20.16 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے دو مسافروں سے
5.25 کلو آئس، کراچی کوریئر آفس سے 400 گرام آئس، راوی ٹول پلازہ لاہور کے قریب افغان نیشنل سے 6 کلو چرس، غازی گھاٹ ٹول پلازہ کے قریب ٹرک سے 5 کلو
آئس اور 1.11 کلو ویڈ جبکہ اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب سے 2.4 کلو چرس برآمد کی گئی۔ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں۔





