Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایپل کا سب سے بڑا دھماکا: پہلا فولڈ ایبل ’آئی فون الٹرا‘ ستمبر میں آرہا ہے، مگر دو بڑے فیچرز سے محروم!

      چین کا قمری مشن ’چانگ ای-7‘ تاخیر کا شکار، لانچنگ کیوں ملتوی کی گئی !

      دنیا کے تیز ترین آدمی یوسین بولٹ کا ریکارڈ کس نے توڑا؟

      امریکی بحریہ کا نیا شاہکار: ایف-35 سی کے لیے جدید طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل ’اے آئی ایم-424 میلِس‘ کی نقاب کشائی

      بیجنگ: ڈور ہینڈل کے نقص پر ٹیسلا، شیاؤمی نے 40 لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگا لیں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    جشن عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے کمشنر دفتر سرگودھا میں محفل میلاد النبیﷺ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    خوشاب/سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)

    جشن عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے کمشنر دفتر سرگودھا میں محفل میلاد النبیﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ روح پرور محفل میں کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی، ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چودھری، ایڈیشنل کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اشفاق الرحمان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو خاور بشیر احمد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر احمد مغیث اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آصف اقبال ملک سمیت کمشنر اور ڈپٹی کمشنر دفاتر کے افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔ پرنورمحفل کا آغاز لا آفیسر حافظ آفتاب احمد کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ محمد مغیث شاہد، قاری محمد عصمت اللہ عطاری اور دیگر نعت خواں حضرات نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور حضور اکرم ﷺ کی شان اقدس میں نعتیہ کلام پیش کیا۔ اس موقع پر کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی کا نعتیہ کلام بھی نعت خواں حضرات نے خوبصورت انداز میں پیش کیا، جس سے محفل کا روحانی ماحول مزید پُرنور ہوگیا۔ مفتی نوید احمد سبحانی نے سیرت النبی ﷺ کے مختلف روشن پہلوؤں پر ایمان افروز بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ پوری انسانیت کے لیے بہترین نمونہ ہے۔ آپ ﷺ کی تعلیمات محبت، اخوت، برداشت، عدل، رواداری اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہیں۔ ہمیں اپنی عملی زندگی میں سیرت النبی ﷺ کے سنہری اصولوں کو اپنانا چاہیے۔ بعد ازاں شاہد لطیف اعوان نے صلوٰۃ و سلام پیش کیا۔ شرکاء نے انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں حاضری پیش کی۔ اس موقع پر ملکی ترقی، خوشحالی، امن و سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ محفل میں نقابت کے فرائض شاہد لطیف اعوان نے ادا کیے۔

    Related Posts

    حکمران ہوش کے ناخن لیں ورنہ دھرنا ختم نہیں ہوگا: حافظ نعیم الرحمن

    جی سی یونیورسٹی   میں سیرت النبی ﷺ سیمینار، ڈپٹی کمشنر   اور ڈی پی او  کی شرکت

    سردار ظفر عباس خان بلوچ نے بگھور ہاؤس جوہرآباد کا دورہ کیا

    مقبول خبریں

    امریکا کاپاسداران انقلاب کے اہم رہنماؤ ں کے سر پر 1 کروڑ ڈالر فی کس انعام

    حکمران ہوش کے ناخن لیں ورنہ دھرنا ختم نہیں ہوگا: حافظ نعیم الرحمن

      اے این ایف کا کریک ڈاؤن، 20.16 کلو منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار 

    ناکارہ اور ناقابل استعمال گاڑیوں کی سکریپنگ کے لیے باقاعدہ قانونی فریم ورک متعارف

    وزیراعلی مریم نواز شریف چین کے سرکاری دورے پر روانہ

    بلاگ

    سردار وہی ہے کہ جو سر دار پر لائے

    قرآنِ سے روشن ہوتے ننھے چراغ — راجہ ہاؤس میں یادگار روحانی محفل

    صابر حسین کھوکھر — محنت، دیانت اور عزم کی روشن مثال

    مدثر عباس پاشا: سرگودھا کی صحافت کا  باوقار اور معتبر کردار

    دیر بالا پریس کلب رجسٹرڈ — میرے ادھورے خواب کی تکمیل

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.