ہری پور:خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں دو ہفتے قبل پٹھان کالونی سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی پانچ سالہ معصوم بچی آیت نور کی لاش یونیورسٹی روڈ کے قریب ایک کنویں سے مل گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق معصوم بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر کے اس کی لاش کو کنویں میں پھینک دیا گیا تھا۔
ہری پور: لاپتہ آیت نور کی لاش ملنے کا واقعہ
ہری پور: مشتعل شہریوں نے ٹراما سنٹر کے باہر روڈ بلاک کر دیا
ہری پور بچی کا والد غم سے نڈھال#Haripur #Ayatnoor pic.twitter.com/CsPZMf9OwA
— Sumair jamil (@sumair_shah123) August 24, 2026
اس دل دہلا دینے والے واقعے کے بعد مقامی آبادی میں شدید غم و غصہ پھیلا ہوا تھا اور علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں صدیق اکبر چوک پر جمع ہو کر احتجاج بھی کیا تھا۔
پولیس کے مطابق، آیت نور پندرہ روز قبل اپنے گھر کے پاس سے لاپتہ ہوئی تھی۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تفتیش کا آغاز کیا جس میں بچی کو ایک لڑکے کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا گیا۔
اس فوٹیج کی بنیاد پر پولیس نے مرکزی ملزم اور اس کے ساتھیوں کو حراست میں لے لیا۔
اس کیس میں پولیس نے اب تک پانچ ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن میں سے زیادہ تر کی عمریں سولہ سال سے کم ہیں اور وہ اسی کالونی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔
دورانِ تفتیش مرکزی ملزم نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف کیا کہ وہ بچی کو اغوا کر کے قریبی گراؤنڈ میں لے گئے جہاں اس کے ساتھ زیادتی کی گئی۔
تاہم، ملزمان نے لاش کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

