بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
سول سیکریٹریٹ کوئٹہ: صوبائی مشیر برائے لیبر اینڈ مین پاور سردار بابا غلام رسول خان عمرانی سے مختلف قبائل کے معززین نے ملاقات کی ملاقات کے دوران علاقائی مسائل، عوام کی فلاح و بہبود اور روزگار کے مواقع پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی مشیر نے عوام کے درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔



