Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایپل کا سب سے بڑا دھماکا: پہلا فولڈ ایبل ’آئی فون الٹرا‘ ستمبر میں آرہا ہے، مگر دو بڑے فیچرز سے محروم!

      چین کا قمری مشن ’چانگ ای-7‘ تاخیر کا شکار، لانچنگ کیوں ملتوی کی گئی !

      دنیا کے تیز ترین آدمی یوسین بولٹ کا ریکارڈ کس نے توڑا؟

      امریکی بحریہ کا نیا شاہکار: ایف-35 سی کے لیے جدید طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل ’اے آئی ایم-424 میلِس‘ کی نقاب کشائی

      بیجنگ: ڈور ہینڈل کے نقص پر ٹیسلا، شیاؤمی نے 40 لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگا لیں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کارمیں نوجوان کی پراسرارہلاکت

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    جیکب آبادرپورٹ مجیب کھوسو

    جیکب آباد میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے اور شہر ایک بار پھر قتل گاہ بن گیا۔ سوئی گیس آفس کے سامنے کھڑی ایک کلٹس کار سے نوجوان اختر ولد اکبر علی چانڈیو کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی، جبکہ اطلاع کے باوجود 1122 ایمرجنسی ایمبولینس سروس تقریباً دو گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی۔

    تفصیلات کے مطابق جیکب آباد شہر میں سوئی گیس آفس کے سامنے کھڑی کلٹس کار سے اختر چانڈیو کی گولی لگی لاش ملنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش سمیت گاڑی کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔ مقتول کے والد اکبر علی چانڈیو نے بتایا کہ، “ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، میرا بیٹا صبح سویرے گھر سے نکلا تھا، اب اطلاع ملی ہے کہ میرے بیٹے کی لاش گاڑی میں پڑی ہوئی ہے۔” انہوں نے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

    واقعے کے حوالے سے ڈی ایس پی خدا بخش پنہور نے بتایا کہ مقتول کے دماغ میں ایک گولی لگی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد مزید فنی تحقیقات کے لیے ماہرین کی ٹیم بلائی جائے گی اور واقعے کو ٹریس کرنے کے بعد ہی مزید کچھ حتمی طور پر بتایا جا سکے گا۔

    لاش کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی طور پر اسے قتل، خودکشی یا کسی اور واقعے کا نتیجہ قرار دینے سے متعلق حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا رہا۔

    Related Posts

    امریکا کاپاسداران انقلاب کے اہم رہنماؤ ں کے سر پر 1 کروڑ ڈالر فی کس انعام

    حکمران ہوش کے ناخن لیں ورنہ دھرنا ختم نہیں ہوگا: حافظ نعیم الرحمن

    جی سی یونیورسٹی   میں سیرت النبی ﷺ سیمینار، ڈپٹی کمشنر   اور ڈی پی او  کی شرکت

    مقبول خبریں

    امریکا کاپاسداران انقلاب کے اہم رہنماؤ ں کے سر پر 1 کروڑ ڈالر فی کس انعام

    حکمران ہوش کے ناخن لیں ورنہ دھرنا ختم نہیں ہوگا: حافظ نعیم الرحمن

      اے این ایف کا کریک ڈاؤن، 20.16 کلو منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار 

    ناکارہ اور ناقابل استعمال گاڑیوں کی سکریپنگ کے لیے باقاعدہ قانونی فریم ورک متعارف

    وزیراعلی مریم نواز شریف چین کے سرکاری دورے پر روانہ

    بلاگ

    سردار وہی ہے کہ جو سر دار پر لائے

    قرآنِ سے روشن ہوتے ننھے چراغ — راجہ ہاؤس میں یادگار روحانی محفل

    صابر حسین کھوکھر — محنت، دیانت اور عزم کی روشن مثال

    مدثر عباس پاشا: سرگودھا کی صحافت کا  باوقار اور معتبر کردار

    دیر بالا پریس کلب رجسٹرڈ — میرے ادھورے خواب کی تکمیل

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.