Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کیسا ہوگا سام سنگ کا جدید ترین فون? گلیکسی ایس 27 الٹرا کے نئے ڈیزائن، طاقتور بیٹری اور شاندار فیچرز سے متعلق تفصیلات لیک

      فٹنس سرٹیفیکیٹ لینے کی مدت بڑھا دی گئی، لاہور میں اب مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں پڑے گی: مریم اورنگزیب

      ایمازون کا تاریخی قدم: پہلی بار اینڈرائیڈ اور ‘الیکسا پلس’ سے لیس مہنگے ٹیبلٹس متعارف

      دنیا کی پہلی ‘نیوکلیئر کلاک’ تیار

      3 ارب سال پرانی چٹانیں اور طلوعِ آفتاب: مریخ سے ناسا کی نئی دلکش تصویر سامنے آ گئی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پنجاب میں ترقیاتی انقلاب:   اہم سڑکوں کی بیوٹیفکیشن ، او ایس آر پراجیکٹس منظور، سولر سٹریٹ لائٹس لگیں گی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے مختلف ڈویژنز کے لیے ’اون سورس ڈویلپمنٹ پراجیکٹس‘ (OSR Projects) کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران لاہور، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، فیصل آباد اور راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے تاکہ صوبے بھر میں بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/08/WhatsApp-Video-2026-08-24-at-08.28.10.mp4

    اجلاس میں منظور کیے جانے والے منصوبوں میں دوطرفہ سڑکوں کی تعمیر و توسیع، کارپٹنگ، فٹ پاتھ، کرب سٹونز، لین مارکنگ، روڈ سائیڈ ڈرینج، نکاسی آب، سمال سٹیڈیمز، سپورٹس اریناز اور ڈسپوزل سٹیشنز کی سولرائزیشن کے پراجیکٹس شامل ہیں۔
    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سڑکوں کی تعمیر کے دوران معیار کو یقینی بنانے کے لیے کئی اہم احکامات جاری کیے ہیں۔ انہوں نے سڑکوں پر مین ہول اور گٹر کے ڈھکنوں کا لیول اوپر نیچے ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انہیں فوری طور پر سڑک کی سطح کے برابر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ درج ذیل اقدامات کی بھی منظوری دی گئی ہے:
    سڑک بننے کے بعد کسی بھی قسم کی کھدائی یا توڑ پھوڑ پر مکمل پابندی ہوگی۔ہر نئی سڑک کے اطراف میں معیاری سائیڈ ڈرینج اور روڈ سائیڈ سائنڈیج بنانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔تمام روڈ پراجیکٹس کو مکمل طور پر ڈسٹ فری رکھنے اور دکانداروں سے بلااجازت کسی بھی قسم کے چارجز کی وصولی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
    لاہور شہر کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے دس اہم سڑکوں بشمول ایجرٹن روڈ، لٹن روڈ، ڈیوس روڈ، لوئر مال، لارنس روڈ، کوئنز روڈ اور بینک روڈ کی بیوٹیفکیشن کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ لکشمی چوک کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ میٹرو ٹریک اور پلرز پر شاندار آرٹ ورک کیا جائے گا، جبکہ ملتان روڈ پر اورنج لائن ٹرین کے ٹریک کی صفائی، شجرکاری اور میورل پینٹنگ کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔
    اسی طرح ملتان ڈویژن میں 42، بہاولپور میں 12، رحیم یار خان میں 3، بہاولنگر میں 8، ساہیوال میں 13، اوکاڑہ میں 4، پاکپتن میں 14، فیصل آباد میں 13، چنیوٹ میں 6 اور جھنگ میں 18 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شاپنگ ایرینا اور فوڈ سٹریٹ جبکہ کمالیہ میں اسپورٹس اور بیڈمنٹن سٹیڈیم بنائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے راولپنڈی، اٹک، مری، جہلم اور چکوال کے اضلاع کے لیے بھی ترقیاتی پراجیکٹس کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ حکام سے مزید تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

    Related Posts

    محمد شعیب خان نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کا چارج سنبھال لیا

    معیشت بہتری کے لیے نجی شعبے کا کردار کلیدی ہے دھرنے اور احتجاج ملکی ترقی کو نقصان پہنچا رہے ہیں: اسپیکر پنجاب اسمبلی

    ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

    مقبول خبریں

    محمد شعیب خان نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کا چارج سنبھال لیا

    معیشت بہتری کے لیے نجی شعبے کا کردار کلیدی ہے دھرنے اور احتجاج ملکی ترقی کو نقصان پہنچا رہے ہیں: اسپیکر پنجاب اسمبلی

    ایران کے ساتھ جنگ میں 81 ہائی ٹیک امریکی طیارے اور ڈرون تباہ،3.3ارب ڈالرکو چونا لگ گیا، CRS رپورٹ

    ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

    مکہ معاہدے کا مقصد سعودی عرب کا دفاع ہے اور دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج

    بلاگ

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان،ایک اہم ملاقات میں عملدرامد کرانے والا سیل خاموش،ملتان سی پی او کا تبادلہ خطرے میں، اختر فاروق انتظار میں

    مذاکرات ختم۔۔۔اب کیا ہو گا۔؟ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.