Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      فٹنس سرٹیفیکیٹ لینے کی مدت بڑھا دی گئی، لاہور میں اب مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں پڑے گی: مریم اورنگزیب

      ایمازون کا تاریخی قدم: پہلی بار اینڈرائیڈ اور ‘الیکسا پلس’ سے لیس مہنگے ٹیبلٹس متعارف

      دنیا کی پہلی ‘نیوکلیئر کلاک’ تیار

      3 ارب سال پرانی چٹانیں اور طلوعِ آفتاب: مریخ سے ناسا کی نئی دلکش تصویر سامنے آ گئی

      ٹک ٹاک کو مات دینے کی تیاری: فیس بک کا روایتی انداز ہمیشہ کے لیے تبدیل، اب ایپ کھولتے ہی کیا نیا نظر آئے گا؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کامیاب دورہِ ایران : خطے میں پائیدار امن اور تنازعات کے پرامن حل پر اتفاق،

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    ایرانی صدر سے ملاقات’انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز‘ رہی ،  وفاقی وزیر د اخلہ محسن نقوی، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر بھی بات چیت

    اسلام آباد / تہران:چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کا ایک روزہ اہم دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔ پاکستان کے سرکاری میڈیا اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ دورہ ان سفارتی کوششوں کا حصہ ہے جن کا بنیادی مقصد امریکا اور ایران کے درمیان جاری تناؤ کو کم کرنا، خطے میں جاری بدامنی کا مستقل خاتمہ اور امن کے راستے تلاش کرنا ہے۔
    دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں، جن میں ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، سپریم لیڈر کے نمائندہ برائے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل محسن رضائی، پارلیمان کے سپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور وزیر داخلہ اسکندر مومنی کے ساتھ تفصیلی مذاکرات شامل ہیں۔
    ایرانی صدر کے ساتھ ہونے والی ملاقات کو سراہتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے ایک ایکس (ٹوئٹر) بیان میں اسے ’انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز‘ قرار دیا ہے۔ منگل کو علی الصبح کی گئی اس پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ بات چیت کے دوران ایران امریکا تنازع، مشرق وسطیٰ کی کشیدگی اور آگے بڑھنے کے لائحہ عمل پر کھل کر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مفاہمتی یادداشت کی بحالی کے لیے دونوں اطراف سے ضروری اقدامات پر بھی بات ہوئی تاکہ اس تنازع کا ایک جامع حل نکالا جا سکے۔

    Field Marshal Syed Asim Munir and I had a very positive and productive meeting with the President of Iran. Our discussion focused on the Iran US conflict, tensions in the Middle East and the way forward, as well as the steps needed by both sides for restoration of the Islamabad… https://t.co/jt1wtlESCa

    — Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) August 24, 2026


    محسن نقوی کے مطابق، ایرانی صدر نے اپنی حکومت کا مؤقف اور خدشات پوری صراحت کے ساتھ بیان کیے، جن پر تعمیری انداز میں گفت و شنید کی گئی۔ اس اعلیٰ سطحی ملاقات کا اختتام انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوا، اور یہ توقع ظاہر کی گئی ہے کہ ان اقدامات سے خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار ہوگی۔
    ریڈیو پاکستان کے مطابق، ان ملاقاتوں میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے، اہم آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور تمام تر اختلافات کو جنگ یا محاذ آرائی کی بجائے صرف اور صرف مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے طریقوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ایران کی اعلیٰ قیادت نے اس موقع پر خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے مثبت اور مخلصانہ سفارتی کردار کی بھرپور تعریف کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ باہمی تعاون سے خطے کو مزید بحرانوں سے بچایا جا سکتا ہے

    Related Posts

    فٹنس سرٹیفیکیٹ لینے کی مدت بڑھا دی گئی، لاہور میں اب مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں پڑے گی: مریم اورنگزیب

    محمد نواز شریف سے گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی کی ملاقات

    خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف بھر پور کارروائیاں ، سات دہشت ہلاک

    مقبول خبریں

    فٹنس سرٹیفیکیٹ لینے کی مدت بڑھا دی گئی، لاہور میں اب مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں پڑے گی: مریم اورنگزیب

    محمد نواز شریف سے گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی کی ملاقات

    نیلم منیر کو بڑی خوشی مل گئی ، پرستاروں کی جانب سے دعائیں

    مندی کے بعد سونے چاندی کی بڑی چھلانگ

    گٹھلی کے بغیر بھی ہو سکتا ہے بریسٹ کینسر: 7 خطرناک علامات جنہیں نظر انداز نہ کریں

    بلاگ

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان،ایک اہم ملاقات میں عملدرامد کرانے والا سیل خاموش،ملتان سی پی او کا تبادلہ خطرے میں، اختر فاروق انتظار میں

    مذاکرات ختم۔۔۔اب کیا ہو گا۔؟ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.