بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
پشین کے علاقے سرانان میں ڈبل روڈ منصوبے پر کام کرنے والے مزدوروں اور تعمیراتی مشینری کو مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنائے جانے کی اطلاع ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 5 مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔واقعے کے بعد سرانان بازار میں بھی حالات کشیدہ ہونے کے باعث دکانیں بند ہونا شروع ہوگئی ہیں۔


