مٹیاری رپورٹ عامر علی انڑ
مٹیاری کی تعصیل بھٹ شاہ کے قریب خاصخیلی واٹر کے مقام پر قومی شاہراہ پر تیز رفتار کوچ نے مزدوروں سے بھرے رکشے کو پیچھے سے ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں رکشے میں سوار 10 افراد زخمی ہوگئے۔بھٹ شاہ ریسکیو ذرائع کے مطابق مزدور کام سے واپس جا رہے تھے کہ خاصخیلی واٹر کے قریب تیز رفتار کوچ نے رکشے کو ٹکر مار دی، جس کے باعث 10 مزدور زخمی ہوئے۔بھٹ شاہ حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو بھٹ شاہ اور مٹیاری کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔بھٹ شاہ بھٹ شاہ اسپتال کے عملے کے مطابق زخمیوں میں نثرو کرشن نامی شخص بھی شامل ہے، جسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔بھٹ شاہ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں مجموعی طور پر 10 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں بھٹ شاہ اور مٹیاری کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے

