Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایپل کا سب سے بڑا دھماکا: پہلا فولڈ ایبل ’آئی فون الٹرا‘ ستمبر میں آرہا ہے، مگر دو بڑے فیچرز سے محروم!

      چین کا قمری مشن ’چانگ ای-7‘ تاخیر کا شکار، لانچنگ کیوں ملتوی کی گئی !

      دنیا کے تیز ترین آدمی یوسین بولٹ کا ریکارڈ کس نے توڑا؟

      امریکی بحریہ کا نیا شاہکار: ایف-35 سی کے لیے جدید طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل ’اے آئی ایم-424 میلِس‘ کی نقاب کشائی

      بیجنگ: ڈور ہینڈل کے نقص پر ٹیسلا، شیاؤمی نے 40 لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگا لیں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    نئی لیبر کالونی کے قیام کا اعلان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ ۔سلیم احمد اعوان شیخو

     

    صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ نے سیالکوٹ میں نئی لیبر کالونی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدوروں اور ورکرز کی فلاح و بہبود وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا وژن ہے جس پر حکومت بھرپور انداز میں عمل پیرا ہے۔سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں مزدوروں اور ورکروں میں میرج و ڈیتھ گرانٹس کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت محمد منشاء اللہ بٹ نے 419 میرج گرانٹس اور 57 ڈیتھ گرانٹس کے چیکس تقسیم کئے۔ مجموعی طور پر 16 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کے چیکس تقسیم کئے گئے۔


    تقریب میں کمشنر محکمہ پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی ذوالفقار علی کھرل، صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید احتشام مظہر، ڈائریکٹر محکمہ لیبر ویلفیئر سیدہ کلثوم اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چودہری فیصل اکرام بھی موجود تھے۔ منشاء بٹ نے کہا کہ مزدوروں کی میرج گرانٹ 4 لاکھ روپے سے بڑھا کر 6 لاکھ روپے جبکہ ڈیتھ گرانٹ 6 لاکھ سے بڑھا کر 8 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محنت کش ملک کی خدمت کر رہے ہیں انہیں جتنی سہولیات فراہم کی جائیں کم ہیں۔انھوں نے کہا کہ مزدوروں کے بچوں کے لئے صوبہ بھر میں 73 سکولز قائم ہیں جبکہ مزدوروں کے 150 بچوں کو میڈیکل کالجز میں وظائف دئیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل سیکورٹی ہسپتالوں کو ڈیڑھ ارب روپے کے میڈیکل آلات فراہم کئے گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سیالکوٹ سوشل سیکورٹی ہسپتال میں بیڈز کی تعداد 50 سے بڑھا کر 100 کردی گئی ہے جبکہ ضلع کی 13 سوشل سیکورٹی ڈسپنسریوں کے لئے اربوں روپے کی ادویات فراہم کی گئی ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کا صنعتکار پاکستان کا سفیر ہے جو دنیا بھر میں ملک کا پرچم بلند کر رہا ہے جبکہ سیالکوٹ کے ہنرمندوں کا لوہا پوری دنیا مانتی ہے اور ان کا حق ہر صورت ادا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں ایئرپورٹ اور ایئرلائن کے منصوبوں میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سمیت سیاسی قیادت نے بھی بھرپور کردار ادا کیا ہے۔
    صوبائی وزیر نے کہا کہ صنعتکار اور محنت کش ملکی معیشت کے پہیے کو چلانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور مزدوروں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
    صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید احتشام مظہر نے کہا کہ سیالکوٹ کے صنعتکار دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں اور ان کا اصل اثاثہ محنت کش ہیں۔ صنعتکار اور مزدور مل کر ملک کے لئے قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر محنتی ورکر گولڈن ورکر ہے اور اس کی فلاح ہمیشہ سے صنعتکار برادری کا مشن رہی ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے لیبر کے لیے فلیٹس بھی تعمیر کئے جا سکتے ہیں۔

    Related Posts

    ایلیمنٹری سکول  کے سکاؤٹس کی مری  روانگی

    مسلح افراد کی فائرنگ،5 مزدور جاں بحق، ایک زخمی

    تیزرفتار کوچ کی رکشے کو پیچھے سے ٹکر ، 10 افراد زخمی

    مقبول خبریں

    مسلح افراد کی فائرنگ،5 مزدور جاں بحق، ایک زخمی

    نئی لیبر کالونی کے قیام کا اعلان

    تیزرفتار کوچ کی رکشے کو پیچھے سے ٹکر ، 10 افراد زخمی

      امن و امان کے قیام کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری 

    لینڈ سلائیڈنگ ، قومی شاہراہ ا ین -65 آمدورفت کے لیے بند

    بلاگ

    قرآنِ سے روشن ہوتے ننھے چراغ — راجہ ہاؤس میں یادگار روحانی محفل

    صابر حسین کھوکھر — محنت، دیانت اور عزم کی روشن مثال

    مدثر عباس پاشا: سرگودھا کی صحافت کا  باوقار اور معتبر کردار

    دیر بالا پریس کلب رجسٹرڈ — میرے ادھورے خواب کی تکمیل

    منشیات کے خاتمے کا واحد حل: شعور

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.