چنیوٹ(فرحان بلال سے) وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن محفوظ پنجاب کے تحت چنیوٹ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ایس ایچ او تھانہ رجوعہ سب انسپکٹر وسیم سجاد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 4 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 14 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار چور گینگ کے ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور مختلف 15 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔
چنیوٹ:نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 4 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیاگیا

