خانیوال(اصغر علی جعفری نمائندہ بے نقاب نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے “ستھرا پنجاب” وژن کے تحت خانیوال میں دیرینہ چھپڑوں کے خاتمے کے احکامات پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے ڈی ڈی ڈویلپمنٹ، واسا، میونسپل کمیٹی اور پی ڈی پی افسران کے ہمراہ بستی نظام آباد کا دورہ کیا۔*اہم فیصلے:- بستی نظام آباد میں برسوں سے قائم گندے پانی کا تالاب ختم کرا دیا گیا- علاقے کو مین سیوریج لائن سے منسلک کرنے کا فیصلہ،تاکہ نکاسی آب کا مستقل حل ہو- چھپڑ کی جگہ پارک بنانے کے لیے پلان طلب کر لیا گیاڈپٹی کمشنر نے ریلوے انڈر پاس کا بھی دورہ کیا اور بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کے لیے انڈر گراؤنڈ اسٹوریج ٹینک بنانے کا پلان طلب کر لیا۔ متعلقہ افسران کو ٹیکنیکل اور فزیبلٹی رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
خانیوال وزیراعلی پنجاب کے ستھرا پنجاب” وژن کے تحت چھپڑوں کے خاتمے کا کام شروع

