نوشہرو فیروز(راجہ رجب علی سموسے)دریاخان مری کے رہائشی علی شان ملک نے اپنی بیوی سونیا ملک کے ساتھ پریس کلب میں پریس کانفرنس اور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میرا بھائی سلیم ملک آٹھ ماہ قبل فوت ہوگیا جس کو میری بھابی سے میں سے تین بیٹوں اور ایک بیٹی کا اولادہے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی بہائی کی بیوہ سونیا ملک سے شریعت محمدی کے مطابق نکاح کیا ہے اسکے بعد میرا والد عبدالغفار ملک، بھائی ندیم، عدنان، عمران اور انتظار ملک ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اس موقع پر سونیا ملک نے صحافیوں کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں مختلف نمبرز سے فون کرکے دہمکیاں دے رہیں ہم نے شریعت کے مطابق شادی کی ہے ہمیں جان سے مارنے کی دہمکیاں دینے والوں کے خلاف کاروائی کرکے ہمیں جینے کا حق دیا جائے انہوں وزیر اعلی سندہ اور اعلی حکام سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بیوہ بھابی سے نکاح کرنے والے شخص کووالداوربھائیوں کی جان سے مارنے کی دھمکیاں

