Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ڈھائی سیکنڈ میں 96 کلومیٹر فی گھنٹہ اسپیڈ، فراری کی پہلی الیکٹرک گاڑی ’لوس‘ لانچ ، قیمت اور خصوصیات جانئیے

      جدید ٹیکنالوجی کا  انقلابی استعمال،ڈرونز کے ذریعے حجاج کرام تک ادویات اور طبی سامان کی فراہمی 

      تاریخ کا پہیہ گھوم گیا: غلامی کو جائز قرار دینے پر پوپ لیو XIV کی معافی ،ویٹیکن نے AI کو نئی غلامی قراردیدیا،”میگنیفیکا ہیومینٹس” جاری

      پوپ لیو XIV کی ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کو سخت وارننگ، AI artificial inteligence پر پہلا ’’انسائیکلوکل‘‘ جاری

      اے ٹی ایم فراڈ : اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو بڑا حکم جاری کردیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ہانگ کانگ کی بلندوبالا عمارتوں میں آتشزدگی،ہلاکتوں کی تعداد 55 ہوگئی ، 3مشتبہ گرفتار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ہانگ کانگ : ہانگ کانگ میں کثیرالمنزلہ رہائشی کمپلیکس میں آگ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد55 تک جا پہنچی ہے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ مزید ہلاکتیں بھی سامنے آسکتی ہیں۔جبکہ آگ سے متاثرہ رہائشی بلاکس کے 300 افراد لاپتا ہیں۔ آگ لگانے کے شبے میں تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
    غیرملکی خبر رساں ایجنسی  کے مطابق کے ہانگ کانگ کے شمالی علاقے میں واقع ایک کثیر المنزلہ رہائشی کمپلیکس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ فائر ڈیپارٹمنٹ نے آگ کو چوتھے درجے کی آتشزدگی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ شعلوں پر قابو پانے کی کوششیں کئی گھنٹوں سے جاری ہیں۔
    پولیس کے مطابق متعدد افراد اب بھی عمارتوں کے اندر پھنسے ہوئے ہیں اور انہیں نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں مسلسل کام کر رہی ہیں۔ حکام نے تقریباً 700 افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
    رپورٹس کے مطابق آگ کا شکار ہونے والا یہ کمپلیکس 8 بلاکس پر مشتمل ہے، ہر بلاک 31 منزلہ ہے۔ مجموعی طور پر یہاں 2 ہزار کے قریب اپارٹمنٹس اور تقریباً 5 ہزار رہائشی موجود ہیں، جس کے باعث ریسکیو سرگرمیاں مزید مشکل ہو گئی ہیں۔
    رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ میں پیش آنے والی یہ آگ گزشتہ 50 سال کی سب سے ہلاکت خیز آتشزدگی قرار دی جا رہی ہے۔
    ہانگ کانگ کے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ابھی حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔
    تائیوان کی صدر لائی چِنگ تے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ وہ ہلاک شدگان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتی ہیں اور امید کرتی ہیں کہ لاپتا افراد جلد محفوظ حالت میں مل جائیں گے۔
    حکام نے آگ لگانے کے شبے میں تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

     

    Related Posts

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران معاہدے کا مسودہ اسرائیل اور اتحادی ممالک کو بھیج دیا

    امریکا ایران امن معاہدے میں بڑی پیش رفت: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حتمی منظوری کا انتظار، ایگزیوس

    امریکہ-ایران مذاکرات: معاہدے کے قریب، مگر اہم رکاوٹیں بدستور برقرار، جے ڈی وینس

    مقبول خبریں

    عوام کیلئے وزیراعظم کی عیدی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

    آج سے 5جون تک بارش کا امکان

    دریائے چناب میں4 بچے اور 4 خواتین ڈوب گئیں،چارجاں بحق،چارکوبچالیاگیا

    ہم سب مل کر  اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کرینگے14 سال کتابیں پڑھتا،سوچتا رہا پھر آپکو گوادر دیا: صدر آصف علی زرداری

    معاہدہ دو مرحلوں پر مشتمل ، مفاہمتی یاداشت پر پاکستان کے دستخط ہوں گے، العربیہ

    بلاگ

    عطائیت کا ناسور: مریض، ڈاکٹر اور نظامِ صحت کب تک یرغمال؟

    قربانی یا آلودگی؟ عید پر صحتِ عامہ کو درپیش خطرات عید قرباں: عبادت بھی، صحت کی آزمائش بھی

    ہم کب سیکھیں گے؟

    ”پاکستانی تاریخ کے سپیڈبریکر “ میاں حبیب کا کالم

    حج — کس کو بلاوا آیا اور کس کا حج قبول ہوا؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.