واشنگٹن ڈی سی :برطانوی اخبار گارڈئین کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے معاہدے کا مسودہ اسرائیل سمیت اتحادی ملکوں کو بھیج دیا ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق معاہدے میں آبنائے ہرمز اور امریکی ناکہ بندی کھولنے کی شقیں شامل ہیں، مفاہمت کی یادداشت کے نتیجے میں ایران کو اس کے ان 12 ارب ڈالر اثاثوں تک رسائی دی جائے گی جو منجمد پڑے ہیں۔مسودے میں آبنائے ہرمز کو 30 روز میں جنگ سے پہلے کی سطح پر بحال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق چین چاہتا ہے کہ معاہدے کی حتمی توثیق اقوام متحدہ کرے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے مذاکرات کاروں نے ایک ایسے فریم ورک پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت جنگ بندی کو مزید 60 دن تک بڑھایا جائے گا اور اس عرصے میں ایران کے جوہری پروگرام کے مستقبل پر مذاکرات شروع کیے جائیں گے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران معاہدے کا مسودہ اسرائیل اور اتحادی ممالک کو بھیج دیا

