Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گوتم اڈانی سے ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز کس نے چھینا؟

      امریکا کے امیر ترین شخص ہونے کے ساتھ دنیا کے پہلے کھرب پتی ہونے کا اعزاز

      کیا اب فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کا استعمال مہنگا ہونے والا ہے؟ ’میٹا ون‘ متعارف کرا دی گئی

      عالمی سیکیورٹی گورننس کا قیام ،نئے عالمی ہتھیاروں کی دوڑ پر ضابطے لاگو کیے جائیں: چین کا مطالبہ

      بلیک ہول اورستاروں کی پیدائش بارے تحقیق میں اہم انکشاف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    تاریخ کا پہیہ گھوم گیا: غلامی کو جائز قرار دینے پر پوپ لیو XIV کی معافی ،ویٹیکن نے AI کو نئی غلامی قراردیدیا،”میگنیفیکا ہیومینٹس” جاری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ویٹیکن سٹی: کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہار دہم (Pope Leo XIV) نے ایک تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے صدیوں قبل چرچ کی جانب سے غلامی کے نظام کو قانونی تحفظ دینے اور اس کی مذمت کرنے میں ناکامی پر باضابطہ معافی مانگ لی ہے۔
    پوپ لیو نے اپنی پہلی اہم دستاویز (انسائیکلوکل)، جس کا عنوان "میگنیفیکا ہیومینٹس” (Magnificent Humanity) ہے، میں اس حقیقت کا اعتراف کیا کہ ماضی میں ویٹیکن کے جاری کردہ احکامات نے یورپی حکمرانوں کو ‘کفار’ اور غیر مسیحیوں کو غلام بنانے، ان کی زمینیں ہتھیانے اور انہیں محکوم رکھنے کا اختیار دیا تھا۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے کہ کسی پوپ نے ذاتی طور پر چرچ کے ان سابقہ فیصلوں پر معافی مانگی ہے جو غلامی کی بنیاد بنے۔
    یہ بھی پڑھیں:
    پوپ لیو XIV کی ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کو سخت وارننگ، AI artificial inteligence پر پہلا ’’انسائیکلوکل‘‘ جاری

    "عیسائی تاریخ کا ایک گہرا زخم”

    اپنی دستاویز میں پوپ لیو نے لکھا، "ان تمام لوگوں کی تکالیف اور تذلیل پر گہرے دکھ کا اظہار نہ کرنا ناممکن ہے، جنہیں ان کی انسانی عظمت کے باوجود غلام بنایا گیا۔ چرچ کی جانب سے، میں خلوصِ نیت کے ساتھ معافی کا طلبگار ہوں۔” انہوں نے تسلیم کیا کہ چرچ کو یہ سمجھنے میں 18 صدیاں لگ گئیں کہ انسانی وقار اور غلامی کا نظام ایک ساتھ نہیں چل سکتے، اور اس تاخیر کو انہوں نے "عیسائی تاریخ کا ایک گہرا زخم” قرار دیا۔

    تاریخی تناظر اور ‘ڈاکٹرائن آف ڈسکوری’

    15 ویں صدی میں پوپ نکولس پنجم سمیت دیگر پوپوں نے ایسے احکامات (Papal Bulls) جاری کیے تھے جن کے تحت پرتگالی اور ہسپانوی بادشاہوں کو افریقہ اور امریکا میں غیر مسیحیوں کو غلام بنانے اور ان کے علاقوں پر قبضہ کرنے کا ‘قانونی جواز’ ملا۔ یہی احکامات بعد میں ‘ڈاکٹرائن آف ڈسکوری’ کی بنیاد بنے، جس نے نوآبادیاتی دور میں انسانی استحصال کو فروغ دیا۔

    مصنوعی ذہانت اور جدید دور کی غلامی

    پوپ لیو، جو کہ امریکا میں پیدا ہونے والے پہلے پوپ ہیں اور خود بھی غلاموں اور غلام مالکان کی نسل سے تعلق رکھتے ہیں، نے یہ معافی ایسے وقت میں مانگی ہے جب وہ پوری دنیا کو مصنوعی ذہانت (AI) کے انسانیت پر اثرات سے خبردار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ماضی میں چرچ غلامی کو روکنے میں ناکام رہا، اسی طرح آج ڈیجیٹل انقلاب اور مصنوعی ذہانت کی آڑ میں نئی قسم کی غلامی اور نوآبادیاتی نظام جنم لے رہا ہے، جسے روکنا چرچ کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔

    عالمی حلقوں کی جانب سے پذیرائی

    مورخین اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے اس اقدام کو سراہا ہے۔ یونیورسٹی آف ڈیٹن کی مورخ شینن ڈی ولیمز نے اسے "حق گوئی کی جانب ایک تاریخی قدم” قرار دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ معافی چرچ کے اخلاقی وقار کو بحال کرنے کے لیے ناگزیر تھی، کیونکہ کیتھولک چرچ کی تاریخ میں وائٹ سپریمیسی (سفید فام بالادستی) اور غلامی کے نظام میں اس کی شمولیت کے داغ دھونے کے لیے یہ پہلا ٹھوس اقدام ہے۔
    پوپ لیو XIV کا یہ جرات مندانہ اعتراف، نہ صرف ماضی کے مظالم کی تلافی کی ایک کوشش ہے، بلکہ آنے والے وقتوں میں ٹیکنالوجی کے نام پر انسانیت کے استحصال کے خلاف ایک انتباہ بھی ہے۔

    Related Posts

    گھروں میں قائم ٹیوشن سینٹرز اور اکیڈمیوں پر قانونی شکنجہ سخت، نجی اداروں میں شامل

      مسجد کے اندر 80 سالہ بزرگ پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

    کوہاٹ، پولیس لائن کے قریب دھماکا، 15 جاں بحق 50 سے زائدزخمی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے رپورٹ طلب کرلی

    مقبول خبریں

    گھروں میں قائم ٹیوشن سینٹرز اور اکیڈمیوں پر قانونی شکنجہ سخت، نجی اداروں میں شامل

      مسجد کے اندر 80 سالہ بزرگ پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

    کوہاٹ، پولیس لائن کے قریب دھماکا، 15 جاں بحق 50 سے زائدزخمی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے رپورٹ طلب کرلی

     بس سے گر کر نجی کالج کا طالب علم جاں بحق، ساتھی طلبہ کا شدید احتجاج

    کرپشن کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، ڈپٹی کمشنرکی متعدد افسران اور ملازمین کے خلاف سخت کارروائی

    بلاگ

    خلیج اور فارس کی جنگ—امکانات، اثرات اور پاکستان کی حکمتِ عملی

    پاکستان اور سعودیہ کو ایک جیسی صورت حال کا سامنا

    جرم کے سامنے دیوار بننے والے افسر کے ساتھ کھڑے ہو جائیے

    ایندھن کی بچت کے ساتھ تعلیم کا تسلسل کیسے برقرار رکھا جائے؟

    بزمِ سعد شاہوالا جنوبی: ادب کی شمع روشن رکھنے والی ایک توانا آواز

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.