مورو: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مورو میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بقا ہی ہماری بقا ہے، اور ہم بھٹو خاندان کے مشن اور ان کی وراثت کو ہر صورت آگے بڑھائیں گے۔ ہم سب مل کر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔
صدر زرداری نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ ہم نے ہمیشہ 1973 کے آئین کے دائرہ کار میں رہ کر کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے استحکام کے لیے تمام قوتوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ مضبوط پاکستان ہی ہماری اصل طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان کے شہدا نے ملک کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، اور ہم اسی جذبے کے ساتھ ملک کو مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
بھارت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ بھارتی حکومت نے اب منطقی طور پر سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت کھو دی ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ عالمی میڈیا بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو اجاگر نہیں کر رہا۔ انہوں نے ماضی کی جنگوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: "ہم نے بھارت کو ایک ہفتے کی جنگ میں سبق سکھایا تھا۔ جب ان کے طیارے مار گرائے گئے تو انہیں ہوش آیا۔”
صدر نے دعویٰ کیا کہ ہم نے ان آٹھ طیاروں کو مار گرایا جنہوں نے معصوم پاکستانیوں پر بمباری کی تھی، جبکہ بھارت کے چالیس طیارے ہماری رینج میں تھے اور انہیں بھی تباہ کیا جا سکتا تھا۔
صدر آصف علی زرداری نے عوام کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق زراعت کو فروغ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کا راستہ زرعی معیشت کی مضبوطی سے جڑا ہے، اور ہماری حکومت کسانوں کی خوشحالی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے گی۔14 سال کتابیں پڑھتا رہا، سوچتا رہا تب جا کر آپ کو گوادر پورٹ دیا
ہم سب مل کر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کرینگے14 سال کتابیں پڑھتا،سوچتا رہا پھر آپکو گوادر دیا: صدر آصف علی زرداری

