Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اے آئی کے میدان میں بازی پلٹ گئی: ایپل کی واپسی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کون؟

      ویوو X300 FE کی پاکستان میں انٹری؛ 5000 نٹس برائٹنس اور 6500mAh بیٹری کے ساتھ نیا ریکارڈ

      ہندوستان کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین پٹری پر دوڑ پڑی

      مصنوعی ذہانت کا مستقبل: پاکستان نے 29 ممالک کے ساتھ مل کر عالمی اتحاد WAICO قائم کر لیا

      فوڈ ڈیلیوری کا نیا بادشاہ کون؟ اوبر اور ڈیلیوری ہیرو کا 99 ممالک میں راج!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    عوام کیلئے وزیراعظم کی عیدی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :وفاقی حکومت نے عید کے تیسرے دن عوام کو تحفہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22، 22 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔
    جمعے کے روز وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کے تیسرے دن عوام کے لیے اہم اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
    وفاقی حکومت کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں بھی 22 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
    اس کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 381 روپے 78 پیسے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے آئندہ ایک ہفتے کے لیے ہو گا۔
    وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ جیسے ہی گنجائش پیدا ہو گی، عوام کو ریلیف دیا جائے گا اور انہوں نے قومی سے کیا وعدہ پورا کردیا۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے، پچھلے ہفتے بھی عوام کو ریلیف دیا گیا اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔
    بیان میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے سخت ترین حالات میں بھی عوام کے لیے ریلیف کا سلسلہ جاری رکھا اور پبلک، گڈز ٹرانسپورٹ اور موٹر سائیکل اور رکشہ استعمال کرنے والوں کے لیے فیول پر سبسڈی دی۔
    وزیراعظم آفس کے مطابق جب خطے کے دوسرے ممالک میں پیٹرول حاصل کرنے کے لیے قطاریں لگی ہوئی تھیں، پاکستان میں وزیراعظم کے بروقت اقدامات کی بدولت عوام کو پیٹرول اور ڈیزل دستیاب تھا۔
    وزیراعظم آفس کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ جب دنیا میں تیل کا بدترین بحران تھا، اس دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود وزیراعظم کی جانب سے 130 روپے سے زائد کی سبسڈی دے کر تیل کی قیمتوں میں اضافے کو روکا گیا اور سبسڈی کی مد میں بھی عوام کو ریلیف مہیا کیا گیا۔

    Related Posts

    خواجہ محمد آصف نے  فیض احمد فیض فلائی اوور کا افتتاح کر دیا

    ڈپٹی کمشنر نے علی الصبح تحصیل پسرور کا دورہ کیا

    پنجاب کلین ائیر پروگرام’ فیز تو کے تحت قرعہ اندازی

    مقبول خبریں

    خواجہ محمد آصف نے  فیض احمد فیض فلائی اوور کا افتتاح کر دیا

    پنشنرز اور بزرگ شہریوں کو جھٹکا؛ حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کم کر دیا،نئے نرخ کیا ہونگے ؟ جانئیے

    اگلے ماہ کا بل ہوگا بھاری،مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور جھٹکا؛ بجلی کے نرخوں میں اضافے کا امکان

    نیلسن منڈیلا کا فلسفہ عدم تشدد، برابری اور انسانی حقوق کی پاسداری ہے:مریم نواز شریف

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی دوپہر 2 بجے ہوگا

    بلاگ

    ایران، امریکہ جنگ اوراسرائیل

    نواب ذوالفقار خان کی قیادت سے بلوچستان میں امن کی بحالی ممکن!

    ’’امریکا ایران جنگ کا نیا مرحلہ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.