Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ”پاکستانی تاریخ کے سپیڈبریکر “ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر: میاں حبیب
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے
    سپیڈبریکر کا بنیادی مقصد رفتار کو کنٹرول میں رکھنا، حادثات سے بچنا، اعتدال میں رہنا،ہوش وحواس برقرار رکھنا، الرٹ کرنا اور احتیاط کے ہیں لیکن جہاں ضروری سپیڈبریکر من مانی سے روکتے ہیں، احساسات وجذبات پر قابو پانے میں مدد دیتے ہیں وہیں بےجا سپیڈبریکر رفتار کے تسلسل کو ختم کرنے، ترقی کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے اور رفتار کو ڈسٹرب کرنے کا کام بھی کرتے ہیں لہذا جہاں ضرورت ہو وہیں سپیڈبریکر لگانے چاہیں وہی کارگر ثابت ہو سکتے ہیں بدقسمتی سے ہم نے جہاں ضروری تھا وہاں سپیڈبریکر لگانے کی ضرورت محسوس نہ کی جس کی وجہ سے ہم اکثر حادثات کا شکار ہوتے رہے اور جہاں ضرورت نہیں تھی وہاں سپیڈبریکر قائم کرکے رکاوٹوں الجھنوں کا باعث بنتے رہے
    1947 کے بعد پاکستان کا سفر صرف بیرونی خطرات سے نہیں بلکہ ادارہ جاتی، فکری اور سیاسی حفاظتی انتظام کی کمزوریوں سے بھی متاثر ہوا قیام پاکستان کے بعد وسائل کی درست تقسیم کے لیے ہم خاطر خواہ انتظام نہ کر سکے جعلی کلیموں اور آلاٹمنٹوں کے راستے میں ہم کوئی سپیڈبریکر کھڑا نہ کر سکے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ بےشمار حق داروں کو ان کا حق نہ مل سکا اور لوٹ مار کا ایسا بازار گرم ہوا جس پر آج تک قابو نہیں پایا جاسکا جعلی کلیموں اور آلاٹمنٹوں سے شروع ہونے والے سفر نے میرٹ کا بیڑہ غرق کردیا اور ساتھ ہی ساتھ جعلی ذاتوں نے بھی معاشرتی شناخت کو گڈ مڈ کر دیا اچھے بھلے صاحب کردار عزت دار لوگ اپنی شرافت میں مارے گئے وہ ٹکے ٹوکری ہو گئے جبکہ چاپلوس فراڈیے اور رنگ باز وسائل پر قابض ہو کر صاحب عزت بن گئے
    ہم نے قیام پاکستان کے بعد آئین کی تشکیل کے راستے میں بےجا سپیڈبریکر کھڑے کر کے مستقل نظام قائم کرنے میں تاخیر کی جس نے غیر یقینی کی صورتحال پیدا کی اور طاقت واختیارات کی کشمکش کو فروغ دیا ہم نے مستقل نظام بنانے اس پر کاربند ہونے کی بجائے ملک کو ڈنگ ٹپاو طریقوں سے چلانا شروع کیا اور آج تک اس پالیسی پر عمل پیرا ہیں
    صوبائی ہم آہنگی بھی ایسا معاملہ تھا جہاں ضروری حفاظتی بندوبست کمزور رہا پاکستان مختلف نسلی لسانی فرقہ وارانہ اور علاقائی شناختوں پر مشتمل ایک وفاق تھا اور ہے ہم نے آکائیوں کی شکایات کا ازالہ ممکن بنانے میں کوتاہی برتی بداعتمادی پیدا کی 1971 کا سانحہ اس حقیقت کی سب سے بڑی مثال ہے آج بھی ہم علاقائی مسائل فرقہ واریت ذات برادریوں کی سیاست سے باہر نہیں نکل پا رہے قومی سوچ کو فروغ دینے بارے ہماری سیاسی قیادتیں بانجھ دکھائی دیتی ہیں دوسری طرف دیکھا جائے تو ہم نے قوم کو گروہی معاملات میں الجھائے رکھا سیاسی جمہوری نظام کی آبیاری میں بےجا سپیڈبریکر قائم کیے جس سے قومی بیانیہ نہ پنپ سکا پاکستان مختلف نظاموں کامجموعہ اور تجربہ گاہ بن کر رہ گیا
    ہم نے لانگ ٹرم منصوبہ بندی کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کیں اور شارٹ کٹ کے ذریعے دکھاوئے کے کام کیے جس سے ملک میں ترقی کا باعث بننے والے بڑے منصوبوں پر کام نہ ہو سکا ملک کی معیشت کو بھی ڈنگ ٹپاو اور سیاسی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھا دیا گیا کبھی نیشنلائزڈ کرنے اور کبھی پرائیوٹائز کرنے کے چکروں سے باہر نہ نکل پائے ہم نے قومی منصوبوں کو متنازعہ بنا کر قومی یکجہتی کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کیں اور ان بےجا سپیڈبریکروں کو کبھی ختم کرنے کی کوشش نہیں کی
    ہم نے قوم کی کردار سازی پر کبھی توجہ نہیں دی اخلاقی حدود کے تمام بیرئیر ختم کر کے معاشرے کو شتر بے مہار کر دیا جس کی وجہ سے آج معاشرہ برائی کو برائی نہیں سمجھ رہا میرٹ کے قتل عام رشوت سفارش دھونس دھاندلی زور زبردستی کو جائز تصور کر لیا گیا ہے لوگوں نے اخلاقیات کو پس پشت ڈال کر روپے پیسے کو دین مذہب سمجھ لیا ہے اور یہ تاثر گہرا ہو رہا ہے کہ جس کے پاس روپیہ پیسہ ہے وہ ہر چیز مینج کر سکتا ہے
    پاکستان ایک ایٹمی طاقت کا حامل ملک ہے جس کی بےپناہ صلاحیت اور جغرافیائی اہمیت ہے اگر ہم اعتدال میں رہ کر خلوص نیت کے ساتھ معاملات کو چلانا چاہیں اور عوام کو اعتماد میں لے کر آگے بڑھیں تو ترقی کے راستے میں قائم تمام سپیڈبریکر قوم خود ہی ختم کر لے گی پاکستان کا مستقبل اس بات پر منحصر ہے کہ وہ تاریخ سے سبق سیکھے کہ کہاں ہم نے سپیڈ کم کرکے احتیاط کرنی ہے اور کہاں ہم نے دوڑ کر آگے بڑھنا ہے کون سے سپیڈبریکر ضروری ہیں جو قوم کو محفوظ رکھ سکتے ہیں اور کون سے غیر ضروری ہیں جو قوم کو کمزور اور تقسیم کر رہے ہیں تاریخ بتاتی ہے کہ قومیں کسی ایک دشمن کی وجہ سے تباہ نہیں ہوتیں بلکہ اس وجہ سے تباہ ہوتی ہیں جب وہ ضروری بریک لگانا بھول جائیں اور حادثات کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گریں یا اپنی ترقی کے راستے میں خود ہی رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کر دیں پاکستان کا مستقبل اس بات پر منحصر ہے کہ وہ صیح سپیڈبریکر تعمیر کرےاور غلط رکاوٹوں کو ہٹائے ملک کو مضبوط اداروں قانون کی حکمرانی، تعلیمی اصلاحات، ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری، میرٹ، صوبائی ہم آہنگی اور معاشی نظم وضبط درکار ہے یہی وہ ضروری حفاظتی دیواریں ہیں جو قومی ترقی کے سفر کو پٹڑی سے اترنے سے بچا سکتی ہیں اس کے ساتھ ہی بیوروکریسی کی غیر ضروری پیچیدگیوں سیاسی انتقام، بدعنوانی، عدم برداشت اور پالیسی کے عدم تسلسل جیسی رکاوٹوں کو کم کرنا ہو گا

    Related Posts

    ساس کا اپنی بہو اور اس کے یتیم بچوں پر  ساتھیوں مدد سے  تشدد

    اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت لیاقت پور کی بڑی کاروائی مشکوک کھاد قبضے میں لے لی

    ٹریفک حادثہ، راہگیر جاں بحق

    مقبول خبریں

    ساس کا اپنی بہو اور اس کے یتیم بچوں پر  ساتھیوں مدد سے  تشدد

    ٹریفک حادثہ، راہگیر جاں بحق

    نئی آٹو پالیسی، مسودہ آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر

    آئل ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، باپ جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

    سونے کے بھاؤ میں کمی

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.