اسلام آباد (حاجی شفیق )

سعودی عرب میں حج کے موقع پر جدید ٹیکنالوجی کا انقلابی استعمال کیا جا رہا ہے، جہاں پہلی بار ڈرونز کے ذریعے حجاج کرام تک ادویات اور طبی سامان پہنچایا جا رہا ہے۔حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ہنگامی طبی صورتحال میں فوری امداد کو یقینی بنانا اور رش کے دوران بروقت سہولیات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ ڈرونز کے ذریعے مشکل اور بھیڑ والے علاقوں تک تیزی سے طبی سامان پہنچایا جا رہا ہے، جس سے امدادی کارروائیوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔یہ اقدام حج کے دوران عازمینِ حج کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے سعودی حکومت کی جدید اور مؤثر حکمت عملی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

