Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      قدرت کا ایک اور معجزہ؛ سمندر کی گہرائیوں میں چھپا ایسا راز جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا!

      گوگل کا بڑا اعلان، نیوز ویب سائٹس اور خبر رساں اداروں کیلئے خوشخبری

      اسرائیل کا ایک اور گھناؤنا روپ بے نقاب: آن لائن اشتہارات کے ذریعے انٹرنیٹ صارفین کی جاسوسی کا انکشاف

      برصغیر میں ہوابازی کی تاریخ کا سنہری دن: کراچی اور ممبئی کے درمیان پہلی پرواز کو 94 سال بیت گئے

      جرمن پولیس کی کارروائی: 16 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں روبوٹ تحویل میں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ساہیوال میں ترقی کا نیا سورج: وزیراعلیٰ مریم نواز کی عوامی سمندر میں اینٹری، 5 ارب 61 کروڑ کے 4 میگا پراجیکٹس کا تحفہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ساہیوال (خصوصی رپورٹ):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تاریخی دورۂ ساہیوال نے شہر میں عید جیسا سماں باندھ دیا۔ ساہیوال آمد پر عوام اور کاشتکاروں کے جمِ غفیر نے سڑکوں کے دونوں اطراف پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اور پرجوش نعرے بازی کے ساتھ ان کا شاندار اور تاریخی استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ساہیوال کے شہریوں اور کاشتکار بھائیوں کے لیے 5 ارب 61 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے 4 میگا پراجیکٹس کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ساہیوال میں صوبے کے پہلے ‘مریم نواز سپورٹس ایرینا’ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے سپورٹس ایرینا کی تمام سہولیات بشمول پیڈل کورٹ، کرکٹ ایرینا، فٹ سال ایرینا اور کیفے کا جائزہ لیا۔
    میدان میں پہنچ کر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ایک الگ اور پرجوش انداز دیکھنے کو ملا؛ انہوں نے کرکٹ ایرینا میں بیٹ تھام کر خوبصورت شاٹس کھیلے اور فٹ بال کو کک لگا کر کھیل کا آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ نے نوجوان کھلاڑیوں اور بچوں سے بات چیت کی، ان کی شرٹس، ریکٹس اور پوسٹرز پر آٹو گراف دیے، اور ‘دیوارِ تشکر’ و ‘دیوارِ محبت’ کے سامنے تصاویر بنوائیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ اور صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پارک میں بچوں کے ساتھ جھولے بھی لیے۔

    She told me, "You gave me a scholarship. You also gave me a laptop, and now you’ve even given me a home." I asked her, "How did you get a home?" She said she had received a house under the Apna Ghar Scheme in Okara. MashAllah! https://t.co/RwfqfBR2la

    — PMLN (@pmln_org) October 16, 2026


    جدید سہولیات سے آراستہ اس ایرینا میں دن کے وقت خواتین اور شام کے وقت مرد حضرات کے لیے آن لائن بکنگ کا بہترین نظام فراہم کیا گیا ہے۔
    کاشتکاروں کی خوشحالی کے لیے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ساہیوال ‘ماڈل ایگری کلچر مال’ کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پنجاب کے دیگر 10 اضلاع—جھنگ، فیصل آباد، رینالہ خورد، خانیوال، جام پور، بورے والا، صادق آباد، مریدکے، پنڈی گھیپ اور میانوالی میں بھی ماڈل ایگری کلچر مال پراجیکٹس کا سنگِ بنیاد رکھا۔
    زرعی مال کے معائنے کے دوران وزیراعلیٰ نے جدید زرعی مشینری، بشمول ڈرون سپرے مشین، سیلج، ہارویسٹر اور رائس پلانٹر کا جائزہ لیا اور وہاں موجود کاشتکاروں سے براہِ راست گفتگو کی۔
    ایگری کلچر مال میں ایک ہی چھت تلے تصدیق شدہ بیج، کھاد، پیسٹی سائیڈز اور فنانشل سروسز/کریڈٹ سپورٹ کی دستیابی کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جبکہ کاشتکاروں کو ڈرون ٹیکنالوجی اور جدید زرعی آلات رعایت پر رینٹ (کرائے) پر ملیں گے۔
    اسی طرح زرعی ماہرین سے مشاورت، کراپ مینجمنٹ ٹریننگ ہال، اور کوالٹی کنٹرول و سائل ٹیسٹنگ کی جدید سہولت بھی فراہم کی جائے گی ۔
    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ساہیوال کے تاریخی صدر بازار کے بیوٹیفکیشن ماڈل پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ کی آمد پر بازار میں ہزاروں شہریوں کا سمندر امڈ آیا۔
    اس پراجیکٹ کی خاص بات یہ ہے کہ ساہیوال کی تاریخ میں پہلی بار بجلی کے تاروں اور تمام یوٹیلٹیز کی انڈر گراؤنڈ وائرنگ کی گئی ہے۔ بازار میں دلکش داخلی گیٹس، ٹف ٹائلز، پیدل گزر گاہیں (پیڈسٹرین زونز)، خریداروں کے سستانے کے لیے بینچ، پلانٹرز اور ویسٹ بنز نصب کیے گئے ہیں۔
    وزیراعلیٰ نے 27 کلومیٹر طویل ساہیوال-عارف والا دو رویہ سڑک پراجیکٹ کی تختی کی نقاب کشی کر کے باقاعدہ آغاز کر دیا۔ اس سٹیٹ آف دی آرٹ سڑک کی تعمیر سے 3 اضلاع کے لاکھوں شہریوں کو سفر کی بہترین اور تیز ترین سہولت ملے گی۔ ارکانِ اسمبلی نے اسے خطے کا تاریخ ساز منصوبہ قرار دیتے ہوئے حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

    عوام سے محبت کے جذبات
    افتتاحی تقاریب کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی عوام دوستی کے مناظر نمایاں رہے:
    سڑک کنارے کھڑی ایک بزرگ خاتون کو دیکھ کر وزیراعلیٰ خود ان کے پاس پہنچیں اور انہیں محبت سے گلے لگایا۔
    ایک کمسن بچے کی فرمائش پر اس کے ساتھ سیلفی بنوائی۔
    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو ساہیوال کے روڈز پراجیکٹس کی جلد از جلد اور معیاری تکمیل کی سخت ہدایت کی تاکہ عوام کو ان کے ثمرات بلا تاخیر حاصل ہو سکیں۔

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف اپوزیشن اتحادکا پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنیکا اعلان

    ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شاکرہ نورین کا صنعت زار خوشاب کا دورہ، تربیتی کلاسز اور پروڈکشن سینٹر کا تفصیلی معائنہ

    AIتصویریں،ویڈیوز بنانے والے کان کھول کر سن لیں، ” ماں بہن کی عزت اچھالی تو معافی نہیں ملے گی”، علی ناصر رضوی DG NCCIA

    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف اپوزیشن اتحادکا پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنیکا اعلان

    ساہیوال میں ترقی کا نیا سورج: وزیراعلیٰ مریم نواز کی عوامی سمندر میں اینٹری، 5 ارب 61 کروڑ کے 4 میگا پراجیکٹس کا تحفہ

    AIتصویریں،ویڈیوز بنانے والے کان کھول کر سن لیں، ” ماں بہن کی عزت اچھالی تو معافی نہیں ملے گی”، علی ناصر رضوی DG NCCIA

    بلوچستان حکومت کی مالی سال 25-2024 کی آڈٹ رپورٹ میں 37 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں بے نقاب

    پرویندر جھوٹا کی آخری رسومات چار دن سے معطل، مانسا میں دھرنا اور احتجاج جاری

    بلاگ

    ہائی ویز پر تیز ایل ای ڈی لائٹس؛ روشنی یا موت کا سامان؟

    ہماری خاموشی اور معاشرے میں دن بدن پروان چڑھتی ہوئی نا انصافی

    ​”ناکامی کا ذمہ دار کون۔۔۔؟” میاں حبیب کا کالم

    آئین کی بالادستی، سیاسی رواداری اور مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں

    انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز: ادب، قلم اور فکری شعور کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.