Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      قدرت کا ایک اور معجزہ؛ سمندر کی گہرائیوں میں چھپا ایسا راز جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا!

      گوگل کا بڑا اعلان، نیوز ویب سائٹس اور خبر رساں اداروں کیلئے خوشخبری

      اسرائیل کا ایک اور گھناؤنا روپ بے نقاب: آن لائن اشتہارات کے ذریعے انٹرنیٹ صارفین کی جاسوسی کا انکشاف

      برصغیر میں ہوابازی کی تاریخ کا سنہری دن: کراچی اور ممبئی کے درمیان پہلی پرواز کو 94 سال بیت گئے

      جرمن پولیس کی کارروائی: 16 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں روبوٹ تحویل میں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    AIتصویریں،ویڈیوز بنانے والے کان کھول کر سن لیں، ” ماں بہن کی عزت اچھالی تو معافی نہیں ملے گی”، علی ناصر رضوی DG NCCIA

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :ڈی جیNCCIAعلی ناصر رضوی نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے واضح اعلان کیا کہ کسی بھی ماں، بہن یا بیٹی کی عزت کے خلاف کسی بھی الیکٹرانک پلیٹ فارم پر مواد شائع کرنے، بلیک میلنگ کرنے یا مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصاویر اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
    انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص محض موبائل فون اٹھا کر کچھ لکھنے اور اسے سوشل میڈیا یا کسی دوسرے پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کرنے کی آزادی کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔ عزت سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور کسی کو بھی خواتین کی تضحیک یا بلیک میلنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی

    جس اعتماد اور امید کے ساتھ اپنی شکایات ہمارے ساتھ شیئر کرتے ہیں، اس اعتماد کو برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔
    ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی

    #DGNCCIA #NasirRizvi #CyberCrime https://t.co/siR7numwTz

    — NCCIA (@NCCIAOFFICIAL) October 16, 2026


    حکام کے مطابق این سی سی آئی اے اور سائبر پولیس نے اس معاملے پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور ایسی سرگرمیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
    انہوں نے مزید کہا کہ ریاست مخالف سرگرمیاں اور پروپیگنڈا بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کسی بھی شخص کو بغیر کسی بنیاد یا ثبوت کے ریاست یا اس کے اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
    ان کا کہنا تھا کہ ریاست اور اس کے اداروں کے خلاف غلط معلومات یا منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔این سی سی آئی اے حکام نے کہا کہ غیر قانونی کال سینٹرز، مالی فراڈ، رومانوی تعلقات کے ذریعے دھوکا دہی اور فحش مواد سے متعلق غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث مراکز کو کام نہیں کرنے دیا جائے گا۔
    ان کے مطابق ایسے کال سینٹرز پاکستان میں مقیم شہریوں اور غیر ملکیوں کو مختلف طریقوں سے مالی نقصان پہنچاتے ہیں اور ملک کی معیشت اور ساکھ کو بھی متاثر کرتے ہیں۔
    حکام نے بتایا کہ وزیر داخلہ نے این سی سی آئی اے کی ٹیم کو ذمہ داریاں سونپتے وقت تین نکات واضح کیے تھے: ریاست مخالف منفی پروپیگنڈے کی روک تھام، خواتین کی عزت کے خلاف ڈیجیٹل مواد پر سخت کارروائی اور غیر قانونی فراڈ کرنے والے کال سینٹرز کا خاتمہ۔انہوں نے کہا کہ ان تینوں اہداف پر گزشتہ 26 روز سے دن رات کام جاری ہے۔ این سی سی آئی اے کی ذمہ داریاں عام دفتری اوقات تک محدود نہیں بلکہ یہ چوبیس گھنٹے جاری رہنے والا کام ہے۔

    Related Posts

    ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شاکرہ نورین کا صنعت زار خوشاب کا دورہ، تربیتی کلاسز اور پروڈکشن سینٹر کا تفصیلی معائنہ

    بلوچستان حکومت کی مالی سال 25-2024 کی آڈٹ رپورٹ میں 37 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں بے نقاب

    پرویندر جھوٹا کی آخری رسومات چار دن سے معطل، مانسا میں دھرنا اور احتجاج جاری

    مقبول خبریں

    AIتصویریں،ویڈیوز بنانے والے کان کھول کر سن لیں، ” ماں بہن کی عزت اچھالی تو معافی نہیں ملے گی”، علی ناصر رضوی DG NCCIA

    بلوچستان حکومت کی مالی سال 25-2024 کی آڈٹ رپورٹ میں 37 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں بے نقاب

    پرویندر جھوٹا کی آخری رسومات چار دن سے معطل، مانسا میں دھرنا اور احتجاج جاری

    قدرت کا ایک اور معجزہ؛ سمندر کی گہرائیوں میں چھپا ایسا راز جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا!

    رواں سال 15 ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی بیرون ملک چلے گئے

    بلاگ

    ہائی ویز پر تیز ایل ای ڈی لائٹس؛ روشنی یا موت کا سامان؟

    ہماری خاموشی اور معاشرے میں دن بدن پروان چڑھتی ہوئی نا انصافی

    ​”ناکامی کا ذمہ دار کون۔۔۔؟” میاں حبیب کا کالم

    آئین کی بالادستی، سیاسی رواداری اور مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں

    انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز: ادب، قلم اور فکری شعور کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.