تھانہ ٹاؤن شپ لاہور کی حدود میں دو خواتین کی ہلاکت کی حتمی فرانزک رپورٹ آج موصول ہو گئی، دونوں خواتین کے نمونوں میں 9 مختلف اقسام کی ڈرگز کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :
زیر حراست خواتین کی موت کا معمہ ؛ ‘ نند ، بھابھی دونوں کو ایک ساتھ ہارٹ اٹیک ہوا’: پوسٹ مارٹم رپورٹ
رپورٹ ڈاکٹرز کے میڈیکل بورڈ نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے، بورڈ نے متفقہ طور پر قرار دیا کہ دونوں خواتین کی موت کاردیو پلمنری اریسٹ کے باعث ہوئی، راولپنڈی میں حنا جاوید قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ایف آئی آر میں 3 ملزمان نامزد ہیں، 2 گرفتار کئے گئے ہیں۔ راولپنڈی پولیس کی مؤثر تفتیش نے ابتدائی طور پر خودکشی ظاہر کیے گئے واقعہ کو قتل ثابت کرتے ہوئے حقائق بے نقاب کیے گئے، کیس کی تفتیش میرٹ پر جاری ہے، تمام ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
تھانہ ٹاؤن شپ میں نند بھابھی کی پراسرار ہلاکت، فرانزک رپورٹ موصول، خون میں کون سی ڈرگز پائی گئیں؟

