Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مائیکروسافٹ ” اے آئی اور کلاؤڈ“ میں کام کرنیوالوں کی ہوش ربا تنخواہیں! آن لائن ڈیٹا لیک

      ویو کا نیا سمارٹ فون ’وی 80 لائٹ‘ لانچ: خصوصیات جانئیے!

      ایپل کا سب سے بڑا دھماکا: پہلا فولڈ ایبل ’آئی فون الٹرا‘ ستمبر میں آرہا ہے، مگر دو بڑے فیچرز سے محروم!

      چین کا قمری مشن ’چانگ ای-7‘ تاخیر کا شکار، لانچنگ کیوں ملتوی کی گئی !

      دنیا کے تیز ترین آدمی یوسین بولٹ کا ریکارڈ کس نے توڑا؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مائیکروسافٹ ” اے آئی اور کلاؤڈ“ میں کام کرنیوالوں کی ہوش ربا تنخواہیں! آن لائن ڈیٹا لیک

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن:عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی جائنٹ ’مائیکروسافٹ‘ (Microsoft) کا اندرونی معاوضوں اور تنخواہوں کا ڈیٹا آن لائن لیک ہو گیا ہے، جس نے ٹیک دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔
    معروف خبر رساں ادارے ’بزنس انسائیڈر‘ کی رپورٹ کے مطابق، یہ لیک ہونے والی اسپریڈشیٹ تقریباً 600 ملازمین کے رضاکارانہ اور گمنام ڈیٹا پر مشتمل ہے، جس سے اس بات کا انوکھا انکشاف ہوا ہے کہ یہ کمپنی اپنے ڈویژنز اور مختلف جاب لیولز پر کتنی بھاری تنخواہیں، کیش بونسز اور اسٹاک ایوارڈز دے رہی ہے۔
    انٹرنل اسپریڈشیٹ کے افشاء سے معلوم ہوا کہ کلاؤڈ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کے شعبوں میں کام کرنے والے ماہرین سب سے زیادہ تنخواہیں اور لاکھوں ڈالر کے اسٹاک ایوارڈز حاصل کر رہے ہیں کمپنی بھر میں بنیادی تنخواہیں لیول 59 کے لیے $111,000(3 کروڑ پاکستانی روپے) سے شروع ہو کر لیول 67 کے لیے $280,000 (7 کروڑ 76 لاکھ پاکستا نی روپے)تک جاتی ہیں، جبکہ اے آئی ڈویژن میں اسٹاک ایوارڈز 14 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے
    سپریڈشیٹ میں ملازمین کے ماہانہ اے آئی استعمال (AI Usage) کا انوکھا ڈیٹا بھی سامنے آیا، جہاں ایک ملازم کا ماہانہ اے آئی بل 28,000 ڈالر(78 لاکھ پاکستانی روپے) تک ریکارڈ ہوا
    رپورٹس کے مطابق، مائیکروسافٹ میں بنیادی تنخواہیں (Base Salaries) نچلے درجے (لیول 59) پر 111,000 امریکی ڈالر سے شروع ہو کر اعلیٰ عہدوں (لیول 67) پر 280,000 ڈالر تک جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ کیش بونسز 110,000 ڈالر(3 کروڑ پاکستانی روپے) تک جبکہ سینئر لیولز پر اسٹاک ایوارڈز 300,000 ڈالر(8 کروڑ 31 لاکھ پاکستانی روپے) تک پہنچ جاتے ہیں۔
    یہ لیک ڈیٹا ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مائیکروسافٹ گوگل، میٹا، اوپن اے آئی اور اینتھروپک جیسی بڑی کمپنیوں کے ساتھ اے آئی اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے ماہرین کو بھرتی کرنے کے لیے انتہائی سخت مسابقت کا شکار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سب سے بڑی اور حیرت انگیز رقوم مائیکروسافٹ کے کلاؤڈ اور اے آئی (Cloud + AI) آپریشنز میں کام کرنے والے ملازمین کی نظر آ رہی ہیں۔
    اس ڈویژن میں کام کرنے والے ملازمین کی بنیادی تنخواہیں 450,000 ڈالر تک جبکہ اسٹاک ایوارڈز حیرت انگیز طور پر 1.4 ملین ڈالر (14 لاکھ ڈالر) تک ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ اس کے برعکس، ایکس باکس (Xbox) یا سکیورٹی جیسے دیگر روایتی شعبوں میں تنخواہیں اور مراعات نسبتاً محدود رکھی گئی ہیں۔
    اس لیک ہونے والی اسپریڈشیٹ کا ایک اور دلچسپ پہلو یہ ہے کہ اس میں پہلی بار ملازمین کے "ماہانہ اے آئی استعمال” کا کالم بھی شامل تھا۔ تقريباً 350 ملازمین کے فراہم کردہ ڈیٹا کے مطابق، ماہانہ اے آئی پر خرچ ہونے والی median رقم 300 ڈالر تھی، تاہم ایک ملازم نے اپنے ڈویژن (Customer and Partner Solutions) میں ماہانہ اے آئی کا بل 28,000 ڈالر تک ظاہر کیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ کوئی سرکاری یا حتمی ڈیٹا نہیں ہے کیونکہ یہ ملازمین کی جانب سے خود درج کیا گیا ہے، تاہم یہ اس بات کا واضح ثبوت ضرور ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنیاں مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اے آئی ٹیلنٹ پر پانی کی طرح پیسہ بہا رہی ہیں۔

    Related Posts

    ”ریاست کے لیے پانچ گولیاں، بدلے میں 5 لاکھ؛ غازی رانا فیضان ریاستی اعزاز کے منتظر“

    سانحہ پمز: وفاقی سیکرٹری صحت معطل، اعلیٰ سطحی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل

    راہل گاندھی اداکارہ کریتی سینن کی حمایت میں میدان میں آ گئے

    مقبول خبریں

    ”ریاست کے لیے پانچ گولیاں، بدلے میں 5 لاکھ؛ غازی رانا فیضان ریاستی اعزاز کے منتظر“

    سانحہ پمز: وفاقی سیکرٹری صحت معطل، اعلیٰ سطحی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل

    راہل گاندھی اداکارہ کریتی سینن کی حمایت میں میدان میں آ گئے

    غازی آباد تھانے میں زیادتی کیس، فرانزک رپورٹ آگئی ، اہم انکشاف

    سانحہ پمز: دل رنجیدہ ہے، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو، نواز شریف کا اظہار افسوس

    بلاگ

    ڈاکٹر ثمینہ گل کی شعری کتاب ’’زمین کا مذہب‘‘ کے بارے ڈاکٹر مقصود جعفری کا تبصرہ

    سزا نہیں اصلاح: ایس ایچ او کاشف خان کا انقلابی اقدام

    تھل کی دھرتی پر کرکٹ کا ایک اور یادگار جشن

    سردار وہی ہے کہ جو سر دار پر لائے

    قرآنِ سے روشن ہوتے ننھے چراغ — راجہ ہاؤس میں یادگار روحانی محفل

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.