لاہور:پمز اسپتال میں 14 بچوں کی جھلس کر موت کے المناک سانحے پر ن لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے” پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے سانحے میں 14 معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے کی خبر سن کر دل رنجیدہ ہے۔ میں غمزدہ والدین کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ حکومت کو ذمہ داروں کا تعین کر کے سخت کارروائی کرنی چاہئے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانا چاہئے۔“
سانحہ پمز: دل رنجیدہ ہے، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو، نواز شریف کا اظہار افسوس
سانحہ پمز: دل رنجیدہ ہے، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو، نواز شریف کا اظہار افسوس

