لاہور: تھانہ غازی آباد میں ذہنی مریض بچی سے زیادتی کا مقدمہ کی فرانزک رپورٹ بھی آگئی۔
پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملزم عمران اے ایس آئی کا ڈی این اے متاثرہ لڑکی کے نمونوں سے میچ نہیں ہوا۔ جبکہ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ غازی آباد کیس میں مزید تفتیش میرٹ پر مکمل کی جا رہی ہے، ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ترجمان پنجاب پولیس نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ رپورٹ کے مطابق بچی کو mild intellectual disability ہے۔

