عمرکوٹ رپورٹ کمیرہ مین ٹیم کے ساتھ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف
ضلع عمرکوٹ کے مختلف علاقوں جیسا کہ سامارو عمرکوٹ کنری میں جشن عید میلادالنبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے سلسلے میں ٹوبہ شاخ سے ایک شاندار ریلی نکالی گئی، جس میں ٹریکٹروں، کاروں، رکشوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ریلی میں شرکاء نے سبز پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ درود و سلام اور نعتوں اور سرکار کی آمد مرحباً کی صدائیں بلند ہوتی رہیں۔ شرکاء نے جشن عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے اپنے مذہبی جوش و جذبے کا اظہار کیا۔ریلی کے دوران شہریوں نے مختلف مقامات پر شرکاء کا استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں منتظمین کا کہنا تھا کہ ریلی کا مقصد نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشی منانا اور آپ ﷺ کی تعلیمات، محبت، امن اور بھائی چارے کا پیغام عام کرنا ہے۔
ریلی شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی اللّٰہ والا چوک پہنچی جہاں ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی اور امن کے لیے خصوصی دعا کی گئی

