محمد اشفاق پسرور
۔پسرور :تھانہ بڈیانہ کے علاقہ سےلاپتہ ہونے والے40 سالہ محمد شاہد کی لاش برساتی نالے سے برآمد، پولیس
تھانہ بڈیانہ کے علاقے شوکت آباد سے 21 اگست کی رات 11 بجے لاپتہ ہونے والے 40 سالہ محمد شاہد ولد صابر حسین کی لاش آج صبح بڈیانہ کے برساتی نالے سے برآمد ہوگئی ۔اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ بڈیانہ عرفان ڈھلو پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ نعش پر شدید تشددکیا گیاہے اور بری حالت میں ہے ۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال بھجواکرضروری کارروائی شروع کردی
پولیس نےمقتول محمد شاہد ولدصابر حسین کی نشان دہی پر عثمان ولد محمد علی سکنہ بڈیانہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے


