سیالکوٹ(سلیم احمد اعوان شیخو)
سیالکوٹ میں بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ پوری عقیدت احترام سے منایا جائے گا ضلع میں اس سلسلہ میں 184 جلوس برآمد ہوں گے جنہیں سیکورٹی کیٹیگری کے لحاظ سے 5 جلوس کیٹیگری اے، 39 کیٹیگری بی اور 140 جلوس کیٹیگری سی میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 40 محافل میلاد بھی منعقد ہوں گی۔ جلوسوں اور محافل کی سیکورٹی کے لیے مجموعی طور پر 1,880 پولیس ملازمین کے علاوہ 190 ٹریفک پولیس ملازمین فرائض سرانجام دیں گے۔سیکورٹی پلان کے مطابق جلوسوں اور محافل کے مقامات پر تین درجاتی سیکورٹی چیکنگ کا مؤثر نظام نافذ کیا جائے گا۔محفل میلاد کا انعقاد شیروانی ہاؤس کینٹ میں ہوگا جبکہ ایک ہزار سے زائد مقدمات پر کیک کاٹے جائیں گے۔

