Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایپل کا سب سے بڑا دھماکا: پہلا فولڈ ایبل ’آئی فون الٹرا‘ ستمبر میں آرہا ہے، مگر دو بڑے فیچرز سے محروم!

      چین کا قمری مشن ’چانگ ای-7‘ تاخیر کا شکار، لانچنگ کیوں ملتوی کی گئی !

      دنیا کے تیز ترین آدمی یوسین بولٹ کا ریکارڈ کس نے توڑا؟

      امریکی بحریہ کا نیا شاہکار: ایف-35 سی کے لیے جدید طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل ’اے آئی ایم-424 میلِس‘ کی نقاب کشائی

      بیجنگ: ڈور ہینڈل کے نقص پر ٹیسلا، شیاؤمی نے 40 لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگا لیں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بیوروکریسی نے مجھے ایک سال تک نمائندہ تسلیم نہیں کیا ، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)

    صوبائی امیر جماعت اسلامی بلوچستان اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے پسنی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا اصل مسئلہ اسلام آباد ہے۔ وفاق اور اسلام آباد کی وجہ سے آج بلوچستان قبرستان بن چکا ہے۔  بلوچستان کی صوبائی اسمبلی مکمل طور پر بے بس ہے ۔ ہمیں جمہوری آزادی حاصل نہیں اور یہ لوگ بلوچستان کو صوبہ نہیں بلکہ ایک کالونی سمجھتے ہیں۔
      بلوچستان اسمبلی میں میں نے صرف ضلع گوادر ہی نہیں بلکہ پورے بلوچستان کی ترجمانی کی ہے۔ بلوچستان میں جہاں کہیں بھی ظلم یا زیادتی ہوئی میں نے اسمبلی فلور پر اس کے خلاف آواز بلند کی اور اسی وجہ سے اسمبلی کا اسپیکر مجھے بارہا فلور سے باہر نکالتے رہا۔
      میں بلوچستان کا واحد منتخب ایم پی اے ہوں جس کی رکنیت معطل کی گئی اور میرے خلاف اب تک تین ایف آئی آر درج کی گئی ہیں لیکن میں انہیں واضح طور پر بتانا چاہتا ہوں کہ میں پہلے بھی اپنے عوام کے ساتھ تھا اور آئندہ بھی ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔  جو مسائل ہیں وہ عوام کے مسائل ہیں مجھ سے پہلے ضلع گوادر میں جو کرپشن اور اقربا پروری تھی وہ اب ایک حد تک ختم ہو چکی ہے۔ ضلع گوادر کے ماہی گیروں کے مسائل کو حل کرنے کی ہم نے بھرپور کوشش کی لیکن اس راہ میں ہمیں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
      بلوچستان کی بیوروکریسی نے مجھے ایک سال تک نمائندہ تسلیم نہیں کیا اور مجھے پورا سال یہ منوانے میں لگا کہ میں ضلع گوادر کا منتخب نمائندہ ہوں۔  بلوچستان میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں، یہاں پارلیمنٹ بے بس ہے، منتخب نمائندے بے بس ہیں ۔ ان تمام مشکلات کے باوجود ہم نے گوادر کے عوام کی خدمت کی ہے اور ان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ میں ضلع گوادر کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ جس امید اور محبت کے ساتھ آپ نے مجھے منتخب کیا، میں اس پر ضرور پورا اتروں گا اور کوشش کروں گا کہ ضلع گوادر میں تعلیم، صحت اور دیگر تمام بنیادی سہولیات فراہم کروں۔ ضلع گوادر کے ماہی گیروں کے تحفظ کے لیے میں پہلے بھی ان کے ساتھ تھا اور آئندہ بھی ان کے ساتھ رہوں گا۔
     

    Related Posts

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کامیاب دورہِ ایران : خطے میں پائیدار امن اور تنازعات کے پرامن حل پر اتفاق،

    آبنائے ہرمز میں تیل ٹینکر پر پروجیکٹائل سے حملہ

     ایران نے میرے بیٹے کو مارنے کی کوشش کی!نیتن یاہو کا انکشاف

    مقبول خبریں

    امریکا میں سیاسی پناہ کے خواہشمند 2 لاکھ غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ !

    ٹرمپ انتظامیہ کا ایچ ون بی پروگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، پھر 1 لاکھ ڈالر فیس نافذ

    ” ایران جنگ پر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنوں نے ساتھ چھوڑ دیا“، ریپبلکن حمایت میں 8 پوائنٹس کی نمایاں کمی

    آبنائے ہرمز میں تیل ٹینکر پر پروجیکٹائل سے حملہ

     ایران نے میرے بیٹے کو مارنے کی کوشش کی!نیتن یاہو کا انکشاف

    بلاگ

    سردار وہی ہے کہ جو سر دار پر لائے

    قرآنِ سے روشن ہوتے ننھے چراغ — راجہ ہاؤس میں یادگار روحانی محفل

    صابر حسین کھوکھر — محنت، دیانت اور عزم کی روشن مثال

    مدثر عباس پاشا: سرگودھا کی صحافت کا  باوقار اور معتبر کردار

    دیر بالا پریس کلب رجسٹرڈ — میرے ادھورے خواب کی تکمیل

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.