دیر بالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز () کی خصوصی ہدایت پر ہفتہ شہدائے پولیس کے سلسلے میں پولیس ہیڈکوارٹر دیر بالا میں فاطمید فاؤنڈیشن کے تعاون سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر پولیس افسران و جوانوں نے خون کے عطیات دے کر شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کیا اور وطن عزیز اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے شہداء کی لازوال قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، جنہیں ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔

