بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
ڈیرہ اللہ یار کے مین چوک پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں صحبت پور سے تعلق رکھنے والے صحافی نذر علی کندرانی جاں بحق ہوگئے، جبکہ پرویز احمد کنذرانی شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی جعفرآباد محمد معروف عثمان پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں مبینہ طور پر ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ فائرنگ کے محرکات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

