Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا آوارہ راکٹ چاند سے ٹکرانے کو تیار، 3ٹن TNT کے برابر دھماکے سے 90 فٹ چوڑا گڑھا پڑ جائیگا

      ایپل کا بڑا بم: اب ”ہیلو ‘سری’ (Siri) “ سے پوچھنے کے لیے آئی فون صارفین کو بڑی قیمت چکانا ہوگی!

      لاہور ہائیکورٹ کا کرپٹو کرنسی پر اہم فیصلہ، جسٹس طارق سلیم شیخ نے اہم قانونی اصول طے کردیا

      سیاسی دشمنیاں بھلا کر پارلیمنٹ کا انوکھا اتحاد: پی ٹی آئی اور حکومت خواتین کو عبایا سے ’آزاد‘ کرانے پر ایک پیج پر آ گئے!

      کیا مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سینٹرز کی جنگ میں امریکا نے بازی پلٹ دی ہے؟ چینی روبوٹس پر پابندی کے بعد عالمی سطح پر کھلبلی مچ گئی!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    علی پرویزملک استعفا دیں، پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحادکا 8 اگست سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی :آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کردیا۔
    رپورٹ کے مطابق کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر کی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز متفقہ طور پر مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھیں گی۔ انہوں نے وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا بھی مطالبہ کیا۔
    انہوں نے بتایا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو پیش کر دیا گیا ہے اور مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں ہڑتال جاری رہے گی۔ٹرانسپورٹرز کے اہم مطالبات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ختم کرکے ماہانہ بنیاد پر مقرر کرنا اور حالیہ اضافے واپس لینا شامل ہے۔ اس کے علاوہ ٹول ٹیکس میں اضافہ فوری واپس لے کر 30 جون 2024 کی سطح پر لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
    ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ سیکٹر پر 7 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ختم کر کے اسے آئل ٹینکرز کی طرح 2 فیصد کیا جائے، جبکہ ایکسل لوڈ قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور اوورلوڈنگ کی مکمل روک تھام کی جائے۔
    انہوں نے کسٹمز کے ایس آر او 1619/2024 کے خاتمے، ڈرائیورز کے لیے ٹیسٹ کے بعد ایچ ٹی وی لائسنس کے اجرا، اور کراچی پورٹ و پورٹ قاسم کے قریب ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے لیے پارکنگ کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا۔
    ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کی گاڑیوں کو جلانے کے واقعات تشویشناک ہیں، امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
    مزید برآں انہوں نے 20 سال پرانی گاڑیوں پر پابندی کے قانون اور روڈ حادثات کی صورت میں 97 لاکھ روپے دیت کے قانون کو مسترد کرتے ہوئے انہیں فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا، جبکہ سندھ میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے دوران تھرڈ پارٹی انشورنس کے نام پر مبینہ بھتہ خوری ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

    Related Posts

    تین افراد دریا پنجکوڑہ میں ڈوب گٸے،ایک خاتون کو زندہ بچایا گیا

    سابق رنجش پر چھری کے وار کر کے ایک شخص کو ق ت ل کر دیا گیا

    بابر اعظم نے فاسٹ باؤلر محمد عباس کو میچ سے باہر رکھنے کی وجہ بتادی

    مقبول خبریں

    تین افراد دریا پنجکوڑہ میں ڈوب گٸے،ایک خاتون کو زندہ بچایا گیا

    بابر اعظم نے فاسٹ باؤلر محمد عباس کو میچ سے باہر رکھنے کی وجہ بتادی

    ٹوٹی سٹرکیں،ناقص سیوریج نظام،ہسپتالوں میں عملہ کم،خضدارمسائلستان بن گیا

    مسافر گاڑی حادثے کا شکار ، 7  زخمی، ایک کی حالت تشویشناک

    نئی دہلی ہائی کورٹ کا بڑا اقدام: کشمیری رہنما آسیہ اندرابی کی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل پر این آئی اے سے جواب طلب!

    بلاگ

     شانگلہ… جہاں پہاڑ آج بھی سرسبز مگر ہر گھر ماتم کدہ بن چکا

    شانگلہ کے غم زدہ پہاڑ اور کوئلے کی سیاہ قسمت

    شانگلہ میں قیامت صغریٰ

    اٹک ؛ کوبرا گینگ کا خاتمہ، سہیل ظفر چٹھہ ، اور دو سردار پولیس افسر دہشت کے خلاف جنگ کے ہیرو بن گئے

    کاز ویز نہیں، پل چاہیے تھے! دلجبہ سیکٹر کے عوام آخر کب تک یہ منظر دیکھتے رہیں گے؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.