سیالکوٹ(سلیم احمد اعوان شیخو)
تعلیمی ادارے اور طلبہ شجرکاری مہم میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر سکتے ہیں کیونکہ نوجوان ہی کسی بھی قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سیالکوٹ پروفیسر محمد سعید گھمن نے گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج سمبڑیال میں شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے۔ اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج سمبریال، ڈاکٹر مسعود سرور گھمن، اساتذہ کرام اور طلبہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کالج میں پودے بھی لگائے۔پروفیسر محمد سعید گھمن نے کہا کہ موجودہ دور میں موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی پوری دنیا کے لئے سنگین چیلنج بن چکے ہیں، جن سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام سرکاری کالجز میں بھرپور انداز میں پودے لگائے جائیں گے ۔

