بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلع الیکشن کمشنر لسبیلہ کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع الیکشن کمشنر (بی ایس-18) محمد انور کا تبادلہ کرکے انہیں ضلع الیکشن کمشنر اُستا محمد تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ غزین بلوچ کو ضلع الیکشن کمشنر ڈیرہ بگٹی سے تبدیل کرکے ضلع الیکشن کمشنر لسبیلہ مقرر کیا گیا ہے۔

