سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
پولیس نے مراکیوال میں قبرستان کا بند گیٹ کھول دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ مراکیوال میں ایک قبرستان کا گیٹ کافی عرصہ علاقہ کے با اثر افراد نے تالا لگا کر بند کر رکھا تھا کہ صدر سرکل سیالکوٹ کے ڈی ایس پی رانا ندیم طارق نے علاقہ کے بعض افراد کے مطالبہ پر فوری نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ تھانہ کے ایس ایچ او محمد ادریس مرزا کو احکامات جاری کئے کہ مذکورہ قبرستان کا گیٹ فوری طور پر کھول دیا جائے تو ایس ایچ او نے قبرستان کو لگا تالہ کھلوا دیا تو مطالبہ کرنے والے افراد نے مذکورہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کا شکریہ ادا کیا۔

