سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
محکمہ لیبر سیالکوٹ کے دفتر میں ڈپٹی ڈائریکٹر سے لے کر لیبر آفیسر اور لیبر انسپکٹر کے کمرے خالی پڑے ہیں جبکہ دفتر کا وقت صبح 9 بجے کا ہے لیکن 30-10بجے تک کوئی بھی دفتر میں موجود نہیں یہ ان ملازمین کی روز مرہ کی روایت ہے جب مذکورہ ملازمین سے پوچھا جائے کہ آپ دفتر میں اتنی دیر سے کیوں آتے ہیں تو جواب ملتا ہے کہ ہمیں ڈپٹی کمشنر نے بلوا لیا تھا اور ہم کسی شکایت کے ازالہ کے لئے چلے گئے تھے اسی طرح حلے بہانے بنا کر مزدوروں کو ذلیل کیا جاتا ہے وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب منشاء اللّٰہ بٹ اور سیکرٹری محنت و افرادی قوت پنجاب پنجاب محکمہ لیبر سیالکوٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سے لے کر لیبر آفیسر اور لیبر انسپکٹر کے خلاف محکمانہ انکوائری کر کے محکمانہ کارروائی عمل میں لائیں۔

